کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں58ارب75کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس384.33پوائنٹس اضافے سے 35496.62پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 13 جولائی 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 35200,35300اور 35400کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں58ارب75کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.34فیصدزائد جبکہ63.63فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 35011پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ، پٹرولیم اور آٹوموٹیو سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس384.33پوائنٹس اضافے سے 35496.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے224کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں58ارب75کروڑ73لاکھ7ہزار567روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب33ارب81کروڑ20لاکھ60ہزار401روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں34کروڑ55لاکھ42ہزار630شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں2کروڑ95لاکھ25ہزار220 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت34.00روپے اضافے سے1224.00روپے اورلکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت25.77روپے اضافے سے590.01روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت45.00روپے کمی سے1555.00جبکہ ایبٹ لیبارٹریزکے حصص کی قیمت18.61روپے کمی سے691.02روپے ہوگئی ۔

پیرکو پیس پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں4کروڑ69لاکھ95ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت68پیسے اضافے سے8.07روپے جبکہ ازگارڈ نائن کی سرگرمیاں2کروڑ63لاکھ86ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت97پیسے اضافے اضافے سے7.29روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس268.82پوائنٹس اضافے سے 22228.28پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس952.20پوائنٹس اضافے سے 59217.10جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس189.10پوائنٹس اضافے سے 24713.89پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی