بیرون ملک پاکستانی 18ارب ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں،صباد عادل

ملک وقوم کی خدمت کرنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،ڈی سی او فیصل آباد

پیر 13 جولائی 2015 22:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) بیرون ملک پاکستانی محنت کرکے 18،ارب ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں جن کا ملکی معیشت کے استحکام میں قابل قدر حصہ ہے لہذا ملک وقوم کی خدمت کرنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔یہ بات ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں چےئرمین/ایم پی اے ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈی او(سی) صباد عادل اور مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ بعض اوورسیز پاکستانیز درخواست گزار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چےئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف دیار غیر میں روزگار کے لئے محنت کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور بھلائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں اور انہوں نے مختلف محکموں سے متعلق ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے لہذا متعلقہ محکمے انتہائی ذمہ د اری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخوست گزاروں کو بلاتاخیر داد رسی فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ اور کارروائی میں تاخیر کرنے والوں کی جواب طلبی کی جائے۔ اجلاس کے دوران انگلینڈ سے حاجراں بی بی،جرمنی سے نواز خان،آئر لینڈ سے ڈاکٹر عائشہ،کویت سے محمد حنیف، امریکہ سے واصف ندیم کی پراپرٹی پرناجائز قابضین وفراڈ،سعودی عرب سے محمد فاروق کے ساتھ دھوکہ دہی،اٹلی سے طارق محمود کی ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد،سعودی عرب سے جاوید بھٹی کی ایف ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس،انگلینڈ سے رضیہ احمد کی رقوم کی ریکوری،امریکہ سے چوہدری عالم کی تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او کے خلاف،انگلینڈ سے نذیر احمد کی سوئی گیس کے کنکشن کے حصول ، کویت سے جاوید اقبال کی سوئی گیس کی اووربلنگ اورفرانس سے محمد اظہر کی ملزم کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے متعلقہ درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز کمشن سے متعلق شکایت پر مبنی بیرون ملک پاکستانیوں کی 25درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 15کو نمٹا دیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی