محکمہ خوراک پنجاب نے 316رمضان بازاروں میں سبسیڈائز آٹے کے69لاکھ تھیلے فراہم کئے

منگل 21 جولائی 2015 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) محکمہ خوراک پنجاب کے زیر اہتمام رمضان المبارک کیدوران صوبہ بھر کے316رمضان بازاروں اور5483اوپن مارکیٹ پوائنٹس پر مجموعی طور پر سبسیڈائز آٹے کے69لاکھ تھیلے فراہم کئے گئے ،سستے آٹے کی ترسیل اور فروخت میں لاہور سرفہرست رہا ،زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آٹے کے ناقص معیار ،کم وزن اور تعداد سے کم تھیلوں کی فراہمی پر90سے زائد فلور ملز کے خلاف کارروائی کی گئی ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ خورا ک پنجاب نے سبسڈائز ڈ آٹے کی فراہمی کیلئے لاہور کے 27رمضان بازاروں سمیت صوبہ بھرمیں 316رمضان بازاروں اور لاہور کی اوپن مارکیٹس میں2470سیل پوائنٹس سمیت صوبہ بھی 5483پوائنٹس کا انتخاب کیا تھا سستے آٹے کی فراہمی کیلئے فلور ملز کو کم قیمت یعنی 1120روپے فی من قیمت پر سرکاری گندم فراہم کی گئی تھی رمضان بازاروں کیلئے مجموعی طور پر یومیہ 1516ٹن جبکہ اوپن مارکیٹ کیلئے یومیہ 4364ٹن کوٹہ مختص کیا گیا تھا رمضان المبارک کے دوران مجمو عی طور پر فلور ملز کو 99303ٹن سستی گندم فراہم کی گئی رمضان بازاروں میں مجموعی طور پر35لاکھ 20ہزار تھیلے آٹا فراہم کیا گیا جس میں 13لاکھ تھیلے لاہور ڈویژن میں فراہم کئے گئے تھے اوپن مارکیٹ میں مجموعی طور پر 34لاکھ80ہزار تھیلے آٹا فراہم کیا گیا جس میں سے لاہور ڈویژ ن میں11لاکھ42ہزار تھیلے فراہم ہوئے تاہم تمام فراہم کردہ تھیلوں میں سے فروخت شدہ تھیلوں کی شرع 70سے80فیصد رہی اس مرتبہ محکمہ خوراک نے رمضان پیکج میں فراہم کردہ آٹے کے معیاراور وزن کے معاملہ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا اور دوران چیکنگ آٹے کے ناقص معیا ر ،نمی کی زیادہ شرع ،تھیلے کے کم وزن مقررہ تعداد سے کم تھیلے مارکیٹ یا بازار میں بھیجنے پر 90سے زائد فلو رملز کے خلاف کارروائی کی گئی فلور ملز کو جرمانہ ،کوٹہ معطلی اور سربمہر کرنے کی سزائیں دی گئیں شہریوں کی جانب سے بھی ماضی کی نسبت رواں برس رمضان پیکچ کے حوالے سے شکایات کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز