کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس میں169.02 پوائنٹس کا اضافہ

بدھ 22 جولائی 2015 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس169.02 پوائنٹس کے اضافہ سے 36056.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پربدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 36000 پوانٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے169.02 پوائنٹس کے اضافہ سے 36056.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس52.38 پوائنٹس کے اضافے سے 22402.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 143.94 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 11.85 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 337.37 پوائنٹس کے اضافے سے 17863.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 223.82 پوائنٹس کی مندی سے 15454.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 398 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 241 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی صفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 30.22 روپے کے اضافہ سے670.22 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح صفائر فائبر کے حصص کے سودے بھی 26.68 روپے کی تیزی سے 601.68 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی شیزان انٹرنیشنل اور صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت 45.00 روپے کی مندی سے 905.00 روپے اور صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی32.99 روپے کی کمی سے 626.97 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار لوٹے کیمکیل کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 47 لاکھ 83 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.97 روپے سے شروع ہو کر 8.51 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر62 کروڑ 14 لاکھ 73 ہزار 240 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 44 ارب 45 کروڑ 8 لاکھ44 ہزار 557 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 76 کھرب88 ارب41 کروڑ98 لاکھ 47 ہزار706 روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 32 ارب 87 کروڑ 6 لاکھ 92 ہزار263 روپے ہو گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز