کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی

کے ایس ا ی 100انڈیکس 36ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور انڈیکس35900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

جمعرات 23 جولائی 2015 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) تیزی سے بلندیوں کی جانب گامزن کراچی اسٹاک مارکیٹ جمعرات کے روز مندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ا ی 100انڈیکس 36ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور انڈیکس35900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 21ارب سے زائد روپے ڈوب گئے تاہم مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 77کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہاجبکہ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت ساڑھے 4کروڑ شیئرز کم رہا۔

جمعرات کو کاروبارکے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی،سیمنٹ ،بینکنگ، کیمیکل اورٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور حصص کی خرید اری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 36113.20پوائنٹس کی ایک اور بلند ترین سطح پر جاپہنچا تاہم36ہزار پوائنٹس کی سطح پر تکنیکی کریکشن کے باعث انڈیکس 35876.78پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیاکاروبار کے اختتام سے قبل مارکیٹ نے کچھ پوائنٹس دیکور کئے جس کے بعد انڈیکس 35900پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا تاہم مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ بنیادی طور پر مستحکم نظر آ رہی ہے تاہم رول اوور ویک قریب ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا سکتا ہے ایران کے ایٹمی معاہدے طے پا جانے کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بتدریج کم ہوتی جا رہی ہیں جس کا دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ پر بھی آئل سیکٹر دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے غیر منافع بخش شعبے سے سرمائے کا انخلاء دیکھا جا رہا ہے تاہم جون کے مالیاتی نتائج سے جڑی امیدیں مارکیٹ میں تیزی کا سبب بن سکتی ہے ۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 121.69پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 36056.68پوائٹس سے گھٹ کر35934.99پوائٹس کی سطح پر بند ہوا،اسی طرح 104.54پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22297.87پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25033.57پوائنٹس سے گھٹ کر 24962.78پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب اسٹا ک مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب64کروڑ27لاکھ60ہزار215 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ77کھرب32ارب87کروڑ6لاکھ92ہزار263روپے سے کم ہو کر77کھرب11ارب22کروڑ79لاکھ32ہزار48روپے رہ گیا ۔

جمعرات کو مارکیٹ میں 57کروڑ56لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو16ارب 85کروڑروپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ بد ھ کو 62ارب 14کروڑ73لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو16ارب 53کروڑ تک محدود دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 208میں کمی اور 22کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ3کروڑ30لاکھ،بینک آف پنجاب3کروڑ،لوٹے کیمیکل2کروڑ91لاکھ،پرویز احمد2کروڑ55لاکھ اور ٹی آر جی پاک2 کروڑ 54لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاک کے بھاؤ میں279.50روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 31.34روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاؤ میں 176.83روپے اور موری بریورے کے بھاؤ میں 50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی`

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی