کراچی، پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کا گیس پریشر میں مسلسل کمی اور گیس بندش کی دھمکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 23 جولائی 2015 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین ( سی بی اے) نے وفاقی حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس پریشر میں مسلسل کمی اور گیس بندش کی دھمکی کے خلاف پاکستان اسٹیل کے مرکزی پلانٹ گیٹ بن قاسم پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں پاکستان اسٹیل کے ہزاروں ملازمین شریک ہوئے جنہوں نے وفاقی حکومت اور سوئی گیس کے ناروا رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین ( سی بی اے) کے مرکزی قائدین نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی گیس سپلائی ختم کروا کر چلتے ہوئے پیداواری یونٹس کو تباہ کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔پاکستان اسٹیل کی نجکاری اور پیداواری یونٹس کو تباہ کر کے اسے کوڑیوں کے بھاوٴ فروخت کرنے کی ناپاک سازش کے خلاف پاکستان اسٹیل کے تمام محنت کش سیسہ پلائی دیواربن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس نے پاکستان اسٹیل کے چلتے ہوئے پلانٹس میں گیس پریشر کی کمی کر کے اُن کو پیداواری عمل دینے سے قاصر کر دیاہے ۔ پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے مستقل سوئی گیس کے ساتھ اس معاملے کی نزاکت کو اجاگر کیا مگر اُن کے کان پر جوں نہیں رینگی ۔مقررین نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کو سوئی گیس کی جانب سے 28جولائی کو گیس بندش کا نوٹس قومی ادارے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔

صرف بقایا جات کے نام پر پاکستان اسٹیل جیسے قومی ادارے کو تباہی کی جانب دھکیلنے نہیں دیا جائے گا ۔مقررین نے مزید کہاکہ پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین (سی بی اے )حکومت کے اس مزدور دشمن منصوبے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اور اس عمل کے خلاف تمام ملازمین کے ساتھ اپنا بھرپور احتجاج کرے گی ۔ مظاہرے میں شریک محنت کشوں کے بھرپور مطالبے پر پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین (سی بی اے )نے جمعہ کے روز صبح 9بجے سے سوئی سدرن گیس کے مرکزی دفتر سوک سینٹر پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ۔

دھرنے سے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین ( سی بی اے ) کے مرکزی قائدین اور چیئرمین سی بی اے شمشاد قریشی بھی خطاب کریں گے اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے ۔مظاہرے سے سی بی اے کے صدر دھنی بخش سموں، جنرل سیکریٹری سید حمید اللہ ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری سلیم سومرو، انفارمیشن سیکریٹری مرزا طارق جاوید و دیگر نے خطاب کیا`

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی