نواں پاکستان ایس ایم ای فورم 2015 ، 25 اگست کولاہور میں ہوگا

پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹرکو درپیش مختلف مسائل کوزیربحث لایا جائے گا

منگل 28 جولائی 2015 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) نواں پاکستان ایس ایم ای فورم 2015 ، 25 اگست کولاہور میں منعقد ہوگاجس میں اس وقت پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹرکو درپیش مختلف مسائل کوزیربحث لایا جائے گا۔رواں سال فورم کا موضوع ؛ ”SME اداروں کیلئے مالیاتی معاونت اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی “ ہو گا۔فورم میں اسٹیٹ بنک آف پاکستا ن ،کمرشل بینکوں، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)، وزارت خزانہ کا بزنس سپورٹ فنڈ (بی ایس ایف)، چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری، آئی ایف سی ورلڈ بینک اوریونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (UNISAME) کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے کیونکہ ان تنظیموں کا پاکستان میں ایس ایم ای کے شعبے کے مسائل کے ازالے اور بنیادی ضروریات کوپورا کرنے میں اہم کردارہے۔

(جاری ہے)

شیمراک کانفرنسز انٹرنیشنل کے چیئرمین اورکانفرنس کے کنوینئرMenin Rodrigues نے کہا ہے کہ؛ ایس ایم ای کانفرنس ہمارے سالانہ کانفرنس پروگرام کا باضابطہ حصہ بن چکا ہے اور یہ پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹرکو درپیش مسائل اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 32 لاکھ کاروباری ادارے ہیں جن میں 90 فیصد سے زائد ایس ایم ای کے زمرے میں آتے ہیں ۔

یہ ایس ایم ای ادارے 75 فیصد غیر زرعی افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتے ہیں جبکہ قومی جی ڈی پی میں ان کا حصہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔انھوں نے کہاکہ فورم میں تمام سٹیک ہولڈرزپاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردارادا کرتے ہوئے ، اہم معاملات پر روشنی ڈال سکتے ہیں ۔یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(UNISAME) کے صدر ذوالفقار تھاورنے کہا ہے کہ ایس ایم ایزپاکستان کی معیشت میں سب سے بڑے حصہ دار ہیں اور ان کو ماحول ، مالیات ، بنیادی ڈھانچے ،توانائی اور خام مال کی بلاتعطل فراہمی اور بہترین سہولیات کی ضرورت ہے ۔

ملک بھر سے ممتازماہرین اور پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹرکے متعدد ذیلی شعبوں کے نمائندگان؛ قانونی بے ضابطگیوں، مالیات تک ایس ایم ایز کی رسائی میں مشکلات، بینکنگ سروسز، ٹیکسیشن،سامان، بجلی اور توانائی کی نقل و حمل کے مسائل اور سیکورٹی خدشات کے موضوعات سے متعلق اپنی تجاویزاورتجربات سے آگاہ کریں گے۔کاروبار میں خواتین کی شراکت پر ایک خصوصی سیشن بھی پروگرام میں شامل ہے `

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز