سٹیٹ بینک کے ڈالر امپور ٹ کرنے کے فیصلہ سے ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا:خواجہ خاور رشید

منگل 28 جولائی 2015 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے ڈالر کی دستیابی میں کمی اور انٹر بینک سمیت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافی کے رحجان کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر کے اے گریڈ کرنسی ڈیلرز اور ایکسچینج کمپنیوں کو دس سال کے بعدڈالر امپورٹ کرنے کی اجازت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا،حکومت کے اس فیصلے سے کاروباری حضرات کو اپنی تجارتی ڈیل میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجویز پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدرشیخ علاوٴ الدین نے دو روز قبل گورنر سٹیٹ بینک کو ایک اجلاس کے دوران دی تھی اس سے قبل اس پر پاپندی عائد تھی اور صرف اسٹیٹ بینک از خود ناسٹرو اکاوٴنٹ کے ذریعے امریکہ سے ڈالر منگواتا تھا جس پر انشورنش اور ائیر فریٹ سمیت دیگر اخراجات کی کی مد میں سالانہ 6کروڑ ڈالر کے بھاری اخراجات پاکستان کو ادا کرنے پڑتے تھے جبکہ اس عمل میں سات سے آٹھ روز لگ جاتے تھے۔

(جاری ہے)

خاور رشید نے مزید کہا کہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی ایکسچینج کمپنیاں دیگر کرنسیوں کے عوض ڈالر پاکستان لا سکتی ہیں اور یہ عمل24گھنٹوں میں مکمل ہونے کے باعث ڈالر کی فوری دستیابی ضرورت کے مطابق ہو سکے گی اور ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا اور انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت گر سکتی ہے `

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی