کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیز ی کارحجان

کے ایس ای 100انڈیکس 1بالائی حد کے اضافے سے 35700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

جمعرات 30 جولائی 2015 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو شدید کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیز ی کارحجان دیکھاگیا،کے ایس ای 100انڈیکس 1بالائی حد کے اضافے سے 35700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں8ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری حجم بدھ کی نسبت ساڑھے 7کروڑ شیئرز زیادہ رہا۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر غیر ملکی سرمایہ کے انخلاء اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب مندی کارحجان رہااور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 35508.77پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا،تاہم سرمایہ کاروں کے بینکنگ،توانائی،پیٹرولیم اور ٹیلی کام سیکٹر میں اچانک متحرک ہوجانے پر کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ ہی کے ایس ای 100انڈیکس 35997.05پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا،بعد ازاں مارکیٹ میں ایک بار پھر حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 35900پوائنٹس کی بلند سطح برقرارتو نہ رکھ سکا،تاہم 1بالائی حد کے اضافے کے بعد بند ہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں53.51پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 35676.50پوائنٹس سے بڑھ کر35730.01پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 72.99پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس22248.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24823.93پوائنٹس سے بڑھ کر24851.31پوائنٹس پر آگیا۔تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب 32کروڑ86لاکھ77ہزار254روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76کھرب88 ارب34کروڑ9لاکھ52ہزار397روپے سے بڑھ کر76کھرب96ارب66کروڑ96لاکھ29ہزار651روپے ہوگیا۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں42کروڑ81لاکھ53ہزار حصص کا کاروبار ہوااور ٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جبکہ بدھ کو 35کروڑ27لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدود رہا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کومجموعی طور پر 373کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 230میں کمی اور14کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک 3کروڑ97لاکھ،کے الیکٹرک 2کروڑ50لاکھ،بائیکو پیٹرولیم2کروڑ15لاکھ،کوائس فوڈ1کروڑ63لاکھ اور ٹی آر جی پاک1کروڑ58لاکھ حصص کے سودے کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں167.83روپے اور کولگیٹ پامولو کے بھاؤ میں55.78روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤمیں275 روپے اور سیمنس پاک کے بھاؤمیں35.16روپے کی نمایا ں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی