ٹریڈرزنے نااہل حکومت کیخلاف طبل جنگ بجادیا،تجارت پرشب خون مارنے کے نتیجہ میں صنعت کاپہیہ بھی جام ہوجائے گا

آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے چیف ایڈوائزر چودھری الطاف شاہدکااجلاس سے خطاب

ہفتہ 1 اگست 2015 17:41

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ ٹریڈرزنے نااہل حکومت کیخلاف طبل جنگ بجادیا۔تجارت پرشب خون مارنے کے نتیجہ میں صنعت کاپہیہ بھی جام ہوجائے گا ۔ٹریڈرز کے عدم اعتماد کے بعدکوئی حکومت زیادہ دیرتک اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتی۔نوازحکومت اپنے عاقبت نااندیشانہ فیصلے واپس لے ورنہ ٹریڈرز برادری کی بددلی اوربے چینی سے معیشت کابیڑاغرق ہوجائے گا۔

آراوبرانڈحکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،حکمران اپنے ہاتھوں کابویاکاٹ رہے ہیں۔باشعورعوام نے دھاندلی زدہ حکومت کاڈنڈابردارایجنڈا مستردکردیا۔ ہمارے قائدپرویز مشرف کیخلاف درج مقدمات میں کوئی صداقت نہیں،انہیں ملک دشمن قوتوں کے دباؤپر سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف ملک بچانے کیلئے وطن واپس آئے مگرانہیں اپناقومی کرداراداکرنے سے روکاجارہا ہے۔

خاندانی طورپرمسلم لیگ سے وابستہ سیاستدانوں کو متحدہ مسلم لیگ کے قیام جبکہ سنجیدہ اپوزیشن کاخلاپرکرنے کیلئے بڑے پن کامظاہرہ کرناہوگا۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ جوڈیشل کمشن کی حالیہ رپورٹ کے بعد سیاسی اوراخلاقی طورپرنوازحکومت کی پوزیشن مزیدکمزورہوگئی۔رپورٹ کے باوجود حکومت پرعوام کے اعتمادکی بحالی کادوردورتک کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت کی طرف سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کاجواب دینے کی بجائے میڈیا میں اپنادفاع کررہے ہیں۔میاں نوازشریف کے آشیربادپرقومی قیادت کامیڈیاٹرائل کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افواج پاکستان کے سربراہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کیلئے غداری کے الفاظ استعمال کرناقومی اداروں اورقومی ضمیر کی توہین ہے،محب وطن عوام کے صبروتحمل کاامتحان نہ لیا جائے۔

جعلی حکمرانوں کو قومی قیادت کیخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال سے روکاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپرویز مشرف محب وطن نہیں توپھرپاکستان اورپاکستانیوں کے ساتھ کوئی مخلص نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ سرفروش پرویز مشرف'' ایس ایس جی'' کاسرمایہ افتخارتھے ،انہوں نے زندگی میں کئی باردفاع وطن کیلئے سردھڑکی بازی لگائی لہٰذاء بھارت نواز حکمرانوں کے ہاتھوں ان کی تضحیک برداشت نہیں کی جاسکتی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب