ہیوسٹن میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش 21تا 24اگست منعقد ہو گی

راولپنڈی چیمبر کا امریکہ ،نیپال اور تاجکستان میں نمائشیں منعقد کرانے کا اعلان

بدھ 5 اگست 2015 18:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ہیوسٹن میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ نمائش 21تا 24اگست منعقد ہو گی جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی صدر آر سی سی آئی اسد مشہدی کریں گے ۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر سید اسد مشہدی نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر مقامی مصنوعات کو عالمی منڈی میں متعارف کرانے کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً نمائشوں کا انعقاد کراتا ہے ۔

اسی سلسلہ میں راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں 21تا 24اگست 4روزہ میڈ ان پاکستان نمائش ،نیپال میں 5تا10اکتوبر6روزہ میڈ ان پاکستان نمائش جبکہ تاجکستان میں 16تا 19اکتوبر 4روزہ میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ۔سید اسد مشہدی نے کہاکہ بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرا کر بر آمدات میں اضافہ ممکن ہے جس سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے اور یہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بے حد سود مند ہے۔

(جاری ہے)

صدر آر سی سی آئی اسد مشہدی کاکہنا تھا کہ اپنے اعلی معیار کی بدولت پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں مقبول ہیں ۔بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کے لیے صنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ مصنوعات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ۔سنگل کنٹری نمائشوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام مختلف اوقات میں منعقد کروائی جانے والی ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائشوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں اور بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی بے حد پذیرائی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی بر آمدات میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پاکستانی صنعتکاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ۔

خورشید برلاس نے بتایا کہ امریکہ ،نیپال اور تاجکستان میں منعقد کی جانے والی ’’میڈ ان پاکستان ‘‘نمائشوں میں ٹیکسٹائل ،فرنیچر ،جیولری ،جیم سٹون ،فوڈ ،الیکٹریکل مصنوعات بشمول فین ،سولر پینلز ،انٹئریرڈیکوریشن کے سامان اور آئی ٹی سے متعلقہ سامان سمیت دیگر پاکستانی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز