کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کا رحجان

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6پوائنٹس کی کمی ، انڈیکس36200پوائنٹس کی سطح پربدستور برقرار رہا

جمعہ 7 اگست 2015 20:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کا رحجان دیکھا گیا ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم انڈیکس36200پوائنٹس کی سطح پربدستور برقرار رہا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجودجمعہ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں16 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،تاہم مجموعی کاروباری حجم 4کروڑ شیئرز کم رہا۔

جمعہ کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فرٹیلائزر،توانائی ،بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 36328.55پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ،تاہم حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ہی 36140.95پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں6.25پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس36228.88پوائنٹس سے گھٹ کر36222.63پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح43.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22431.76پوائنٹس پر آگیا،تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس میں51.81پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس25184.16پوائنٹس سے بڑھ کر25235.97پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب21کروڑ65لاکھ92ہزار50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب56کروڑ1 3 لاکھ27ہزار356روپے سے بڑھ کر 78کھرب16ارب77کروڑ97لاکھ19ہزار406روپے ہوگیا۔جمعہ کو 29کروڑ11لاکھ46 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدود رہا جبکہ جمعرات کو33کروڑ78لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر389کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے230کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ،139میں کمی اور 20کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک 2کروڑ80لاکھ،کے الیکٹرک1کروڑ57لاکھ،جہانگیر صدیقی کمپنی1کروڑ29لاکھ،دیوان موٹرز1کروڑ26لاکھ اور فوجی فرٹیلائزر1کروڑ 21لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹر کے بھاؤ میں57.12روپے اور فیروز سنز کے بھاؤ میں39.96روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ سے بھاؤ میں 174.99روپے اور آرکومہ پاک کے بھاؤ میں 16.70روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔`

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب