کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں12ارب57کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس44.56پوائنٹس اضافے سے 35937.33پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 13 اگست 2015 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاؤکے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 35900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں12ارب57کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.58فیصدزائد جبکہ52.10فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 35887پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں اسلام آبا د میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان کے استعفوں کو منظور نہ کرنے کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں نے بینکنگ،توانائی اور پٹرلیم سیکٹر میں خریداری کی جس کی وجہ سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس44.56پوائنٹس اضافے سے 35937.33پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر403کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے210کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں12ارب57کروڑ50لاکھ5ہزار721روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 77کھرب 60ارب71 کروڑ79 لاکھ15 ہزار 433 روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں38کروڑ72ہزار120شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ6لاکھ66ہزار510 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے10000.00روپے اورہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت56.92روپے اضافے سے1195.49روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت425.00روپے کمی سے8075.00جبکہ صفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت37.90روپے کمی سے720.18روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو سلک بینک کی سرگرمیاں5کروڑ41لاکھ58ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے11پیسے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں4کروڑ70لاکھ97ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت35پیسے اضافے سے8.42روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس38.56پوائنٹس کمی سے 22111.72پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس69.31پوائنٹس اضافے سے 59729.03جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس38.55پوائنٹس اضافے سے 25082.03پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز