کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا رجحان غالب

کے ایس ای 100 انڈیکس 35500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا

بدھ 19 اگست 2015 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 35500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا۔ کاروباری اتار چڑھاوٴ کے بعد رونما ہونے والی مندی سے سرمایہ کاروں کے 17 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری لین دین منگل کی نسبت 6 کروڑ شیئرز کم رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز توانائی، فرٹیلائزر، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 35600 اور 35700 پوائنٹس کی دوبالائی حد یں عبور کرتا ہوا 35768.69 پوائنٹس پر جاپہنچا لیکن مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکر یج ہاوٴسز کی جانب سے منافع کی خاطر بعض اسٹاکس میں زبردست فروخت کا دباوٴ دیکھا گیا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس دونوں نفسیاتی حدوں سے نیچے گرگیا جس کے بعد کاروبار کا اختتام پر مندی پر ہوا ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 84.45 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور 100انڈیکس 35546.03 پوائنٹس کم ہوکر 35461.58 پوائنٹس پر بندا ہوا ،اسی طرح 55.60 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 21748.38 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24817.69 پوائنٹس سے کم ہوکر 24761.13 پوائنٹس پر آگیا۔

(جاری ہے)

کاروباری اتارچڑھاوٴ کے باعث مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 17 ارب 59 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76 کھرب 77 ارب 62 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 702 روپے سے کم ہوکر 76 کھرب 60 ارب 3 کروڑ 6 لاکھ 85 ہزار 74 روپے رہ گیا، بدھ کو مارکیٹ میں 21 کروڑ 5 لاکھ 91 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 10 ارب روپے تک محدود دیکھا گیا جبکہ منگل کو 27 کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا اور کاروباری لین دین 12 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی 392 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،215 میں کمی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ 73 لاکھ ، فوجی فرٹیلائز بن قاسم 1 کروڑ 34 لاکھ ، دیوان سیمنٹ87 لاکھ، انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ 78 لاکھ اور ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 70 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھاوٴ میں 28.89 روپے اور ہینو پاک موٹرز کے بھاوٴ میں 18.39 روپے کا اضافہ جبکہ پکیجز لمیٹڈ کے بھاوٴ میں 26.87 روپے اور ہائی نون لیب کے بھاوٴ میں 18.41 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔`

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی