تاجروصنعتکار یورپ کے لئے برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات کے دائرہ کار کو وسیع کریں

یورپی یونین کے قائمقام سفیر اسٹیفانو گا ٹو کا کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال

جمعہ 21 اگست 2015 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) یورپی یونین کے قائمقام سفیر اسٹیفانو گا ٹونے یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے تناظر میں پاکستانی برآمدات کا جائزہ لیتے ہوئے تاجروصنعتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یورپ کے لئے برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات کے دائرہ کار کو وسیع کریں۔پاکستان کی برآمدات فی الحال زیادہ تر ٹیکسٹائل اور چمڑے کی اشیاء پر مشتمل ہے تاہم یورپی یونین میں جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے برآمدی مصنوعات کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا۔

عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے لیے پاکستان کو اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکے سی سی آئی کے سینئرنائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی،نائب صدر آغا شہاب احمد خان،سابق صدر مجید عزیز اورو منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

یورپی یونین کے قائمقام سفیر نے کہاکہ پاکستان کو یکم جنوری 2014 سے شروع ہونے والے10 سالوں کے لئے جی ایس پی پلس ملنے کے بعد برآمدات میں قدرے بہتری آرہی ہے تاہم ہر 2 سال بعد28 ممالک پر مشتمل یورپین بلاک تک رسائی کے لیے پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس کا جائزہ لیاجائے گا جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ آیا پاکستان کو یورپی مارکیٹوں میں ڈیوٹی فری رسائی کے حوالے سے شرائط پورا کر رہا ہے یا نہیں ۔

اس سلسلے میں ابتدائی تشخیص کا عمل شروع ہو گیا ہے جو جاری ہے اور سرکاری طور پرجنوری2016 میں اس کی اطلاع دی جائے گی۔انہوں نے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر رائے دیتے ہوئے کہاکہ اگر یہ فعال ہوتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی اور پاکستان سینٹرل ایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے اور فوجی عدالتوں کے قیام کو دو اہم اور سنجیدہ مسائل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سزائے موت پر پابندی اٹھا نا اور فوجی عدالتیں قائم کرنامنفی اقدام تھے۔

ہم فوجی عدالتوں کے بجائے سویلین عدالتوں کو مضبوط ہونا دیکھنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں کے سی سی آئی کے سینئرنائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی نے یورپی یونین کے قائمقام سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ منفی امیج نے دیگر ممالک خاص طور پر یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے باعث کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے جس کے اب تک مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں تاہم شہر میں امن وامان کے مسقتبل بنیادوں پر قیام کے لیے مزید اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جی ایس پی پلس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے روایتی اور غیر روایتی اشیاء کی برآمدات پر توجہ دینے پر بھی زور دیا،انہوں نے پاک بھارت تجارت اور دونوں پڑوسی ممالک کو درپیش مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کی تاجربرادری دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاملات میں کوئی مشکل درپیش نہیں۔

اصل مسئلہ سیاسی ہے جو دونوں ممالک سفارتی سطح پربات چیت کرکے ہی حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی مارکیٹوں میں بھارتی مصنوعات کا خیرمقدم کیاجاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارتی مارکیٹوں میں حکومت پاکستانی مصنوعات کی مانگ ہونے کے باوجود نان ٹیرف بیریئر کے ذریعے بے شمار اشیاء کی تجارت کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے تجارتی حجم محدود ہو کر رہ گیاہے۔کے سی سی آئی کے نائب صدر آغا شہاب احمد خان نے کہاکہ اگر یورپی یونین ممالک پاکستان میں مشترکہ شراکت داری اور کاروبار کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں تو وہ پاکستانی تاجروں کو لائسنس دیں جس سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کو بھی قریب آنے کا موقع ملے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..