پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنی شروع ہو گئیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ

اتوار 23 اگست 2015 21:51

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنی شروع ہو گئیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ

کراچی/گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنی شروع ہو گئی ہیں اور ایک گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کے دیگر علاقوں سے سرمایہ کاروں اور پراپرٹی ڈیلروں نے گوادر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے،مقامی پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر میں بھی گہماگہمی نظر آ رہی ہے اور ان کے دفاتر میں لوگوں کا رش رہتا ہے۔

واضح رہے کہ عشرہ قبل جب گوادر پورٹ پر کام شروع ہوا تو ملک بھر سے سرمایہ کاروں نے یہاں ایکڑوں کے حساب سے زمین خرید لی تھی مگر رہائشی و تجارتی منصوبے ابھی تک شروع ہی نہ ہو سکے،پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہونا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن نے بھی سرمایہ کاروں کو دوبارہ گوادر لوٹنے پر مجبور کر دیا ہے،دیکھنا اب یہ ہے کہ اس مرحلہ پر صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کس طرح عہدہ برآ ہوتی ہے کیونکہ ماضی میں پراپرٹی سیکٹر میں شفافیت کے نشان دور دور تک نظر نہیں آتے اور فراڈیئے عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتے نظر آتے تھے،ایک ایک پلاٹ کئی کئی لوگوں کو فروخت ہوا جس سے بہت سے لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے تھے۔

حکومت بلوچستان کو صوبے میں آنیوالی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنا چاہیے اور ہر کام میں شفافیت کو بروئے کار لانا چاہیے

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی