رواں سال پاکستان میں کاٹن انڈسٹری کے معاشی بحران کاشکارہونے کیساتھ روئی ،پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈمندی کے رجحان کاخدشہ

ٹیکسٹائل وکاٹن انڈسٹری کے غیرمعمولی بحران میں مبتلاہونے کے باوجودپچھلے 6ماہ سے پاکستان میں وفاقی وزیرٹیکسٹائل کی تعیناتی نہ ہوسکی

پیر 24 اگست 2015 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے باوجود کاٹن ایکسپورٹس میں غیرمعمولی کمی اورتوانائی ودیگرمشکلات کے باعث ٹیکسٹائل ملزبندش رجحان میں مسلسل اضافے کے باعث رواں سال پاکستان میں کاٹن انڈسٹری کے معاشی بحران کاشکارہونے کے ساتھ ساتھ ،روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈمندی کے رجحان کاخدشہ۔ٹیکسٹائل وکاٹن انڈسٹری کے غیرمعمولی بحران میں مبتلاہونے کے باوجودپچھلے 6ماہ سے پاکستان میں وفاقی وزیرٹیکسٹائل کی تعیناتی نہ ہوسکی۔

چئیرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کے تقریباً ڈیڑھ سال قبل پاکستان کو یورپی یونین کی جانب سے ملنے والے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے بعدتوقع ظاہرکی جارہی تھی کہ اس سے پاکستانی کاٹن ایکسپورٹس میں کم ازکم 100فیصداضافے کارجحان سامنے آنے سے پاکستانی کاٹن ایکسپورٹس 13بلین ڈالرسے بڑھ کر26بلین ڈالرتک پہنچ جائیں گی جس سے روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے کسانوں کی فی ایکٹرآمدنی میں بھی خاطرخواہ اضافہ سامنے آئے گالیکن اس کے برعکس موجودہ حکومت کی انٹی کاٹن انڈسٹری اوربھارت نوازپالیسیوں کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل وکاٹن انڈسٹری اس وقت تاریخ کے بدترین بحران کاشکارہونے سے جولائی 2015ء کے دوران پاکستانی کاٹن ایکسپورٹس میں جولائی 2014ء کے مقابلے میں ریکارڈ 12فیصدکمی واقع ہوئی ہے جس سے پاکستان بھرمیں تشویش کی لہردیکھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی کل برآمدات میں 50فیصدسے زیادہ حصہ رکھنے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارت پچھلے 6ماہ سے خالی ہے جبکہ توانائی کے غیرمعمولی بحران،بھارت سے انتہائی کم ڈیوٹی پرسوتی دھاگے کی درآمد اورایف بی آر کے پاس برسوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے رکے ہوئے اربوں روپے کے ریفنڈزجاری نہ ہونے سے موجودہ حکومت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے لی جانے والی دلچسپی کااندازہ لگایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اگرہنگامی بنیادوں پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل نہ کئے توہماری کاٹن ایکسپورٹس میں مزید کمی واقع ہونے کے باعث ہماری ملکی اورزرعی معیشت بھی غیرمعمولی مسائل کاشکارہوسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز