کراچی اسٹاک ایکس چینج کی مندی تیزی میں بدل گئی، سرمایہ کاری مالیت میں کے1 کھرب 5 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 25 اگست 2015 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) چند دن کی شدید مندی کے بعد کراچی اسٹاک ایکس چینج کی مندی تیزی میں بدل گئی۔منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 698پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. سرمایہ کاری مالیت میں کے1 کھرب 5 ارب روپے سے زائد کا اضافہ۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت22.50 فیصد زائد جبکہ 77.56 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32883پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ایشیائی اسٹاک ایکس چینج میں استحکام اور ملک کے تینوں اسٹاک ایکس چینج میں انضمام کی خبروں کے بعد تیزی کے رحجان نے زور پکڑاہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک مرتبہ پھر بحال ہوا ہے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس698.46 پوائنٹس اضافے سے33798.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 287 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 78 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 5کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں 1 کھرب 5 ارب 64 کروڑ3 لاکھ 4 ہزار 844 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 73 کھرب54 کروڑ17 لاکھ 44 ہزار 779 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر 39 کروڑ54 لاکھ590 شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کے مقابلے میں7کروڑ28 لاکھ 46 ہزار 850 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت79.50 روپے اضافے سے 3300.00 روپے، مری بریوری کے حصص کی قیمت 46.00 روپے اضافے سے966.00 روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 100.00 پوائنٹس کمی سے 8000.00 روپے جبکہ آئی لینڈ ٹیکسٹائل 47.48 روپے کمی سے 902.23روپے پر بند ہوئی۔ منگل کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں4 کروڑ45لاکھ 75 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت73پیسے اضافے سے 7.88 روپے اورجہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں 3 کروڑ20 لاکھ 39 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 38 پیسے اضافے سے 24.75 روپے پر بند ہوئیں۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 366.90 پوائنٹس اضافے سے 20525.15 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 1580پوائنٹس اضافے سے 56318.40 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس345.34 پوائنٹس اضافے سے 23573.63 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی