کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب79کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس261.38 پوائنٹس کمی سے33537.42 پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 26 اگست 2015 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سیاسی افق پر چھائی بے چینی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33700اور 33600کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 38ارب79کروڑ روپے سے زائد کی کمی کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت29.51 فیصد کم جبکہ58.59 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور انٹرنیشنل مارکیٹس میں مندی کے رجحان کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس261.38 پوائنٹس کمی سے33537.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر384 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 225 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں38 ارب79کروڑ12لاکھ 7ہزار 377 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72 کھرب61 ارب 75کروڑ5 لاکھ37 ہزار402 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 27 کروڑ86 لاکھ93ہزار30 شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میں11کروڑ67 لاکھ7 ہزار 560 شیئرز کم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت43.27 روپے اضافے سے 908.73 روپے، اٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت 19.80 روپے اضافے سے713.24 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 100.00 پوائنٹس کمی سے 3200.00 روپے جبکہ مری بریوری 36.00 روپے کمی سے930.00روپے پر بند ہوئی۔

بدھ کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ59لاکھ 16 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت24پیسے کمی سے 7.64 روپے اوردیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں1 کروڑ54 لاکھ 7 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت20 پیسے اضافے سے 14.90 روپے پر بند ہوئیں۔ بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 208.49 پوائنٹس کمی سے 20316.66 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 399.35پوائنٹس کمی سے 55919.05 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس125.25 پوائنٹس کمی سے 23448.38 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..