کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 8ارب سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس486.18 پوائنٹس اضافے سے34447.47 پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 28 اگست 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکوری سے آئل اسٹاکس میں خریداری کے مثبت اثرات جمعہ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھے گئے اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 34000,34100,34200,34300اور 34400کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 8ارب سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.60 فیصد زائد جبکہ67.43 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34495پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ سیاسی تناؤ کے باوجود مارکیٹ میں بہتری رونما ہوئی لیکن غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کا انخلا کا سلسلہ جاری ہے جو مسلسل سرمائے کا انخلا کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر حصص کی تجارت میں تیزی سے مقامی اسٹاک ایکس چینجز پربھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس486.18 پوائنٹس اضافے سے34447.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر393 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 265 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب8 ارب51کروڑ68لاکھ 99ہزار 976 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 74 کھرب59 ارب55کروڑ81 لاکھ84 ہزار960 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 28 کروڑ26 لاکھ51ہزار150 شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں5کروڑ94 لاکھ1 ہزار 570 شیئرززائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت50.50 روپے اضافے سے 1200.00 روپے، مری بریوری کے حصص کی قیمت43.50 روپے اضافے سے1020.00 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت414.00 پوائنٹس کمی سے 9111.00 روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 160.00 روپے کمی سے3040.00روپے پر بند ہوئی۔

جمعہ کودیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ98لاکھ 1 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے اضافے سے 16.22 روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2 کروڑ9 لاکھ33 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت4.16 روپے اضافے سے90.77 روپے پر بند ہوئی۔جمعہ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 383.30 پوائنٹس اضافے سے 20975.69 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 897.68پوائنٹس اضافے سے 57650.64 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس353.73 پوائنٹس اضافے سے 24100.00 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی