کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 279.04 پوائنٹس کے اضافہ سے 34726.51 پوائنٹس پر بند

پیر 31 اگست 2015 22:00

کراچی ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 279.04 پوائنٹس کے اضافہ سے 34726.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 279.04 پوائنٹس کے اضافہ سے 34726.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 242.72 پوائنٹس کی تیزی سے 21218.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 245.61 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 184.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 262.26 پوائنٹس کے اضافہ سے 16837.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 412.19 پوائنٹس کی تیزی سے 13987.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 400 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 200 روپے کے اضافہ سے 7800 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 144 روپے کی تیزی سے 9255 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی انڈس ڈائنگ اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 50 روپے کی مندی سے 1150 روپے اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 41.50 روپے کی کمی سے 1107.50 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 13 لاکھ 45 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.75 روپے سے شروع ہو کر 8.06 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیس (پاک) لمیٹڈ کے 2 کروڑ 32 لاکھ 92 ہزار 500 حصص کے سودے 7.40 روپے سے شروع ہو کر 7.75 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 35 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار 710 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 14 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ 88 ہزار 318 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 59 ارب 55 کروڑ 81 لاکھ 84 ہزار 960 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 35 ارب 84 کروڑ 8 لاکھ 89 ہزار 959 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپبنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 26 لاکھ 51 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی