کراچی اسٹاک مارکیٹ: سرمائے میں 76 ارب روپے سے زائد اضافہ

پیر 31 اگست 2015 22:00

کراچی ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 3 بالائی حدوں کے اضافے سے 34700 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 76 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرمائے کا مجموعی حجم 75 کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی جمعہ کی نسبت 7 کروڑ شیئرز زیادہ رہیں۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پرمارکیٹ میں محدود پیمانے پر مندی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 131.30 پوائنٹس کی کمی سے 34316.17 پوائنٹس پر آگیا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی، سیمنٹ، فرٹیلائزر سیکٹر میں انویسٹمنٹ اور منافع بخش حصص کی خریداری کے سبب مندی تیزی میں تبدیل ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ ٹریڈنگ 34500،34600،34700،34800 پوائنٹس کی 4 بالائی حدوں کو عبور کرتا ہوا 34811.82 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 34800 پوائنٹس کی بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا لیکن اس کے باوجود انڈیکس میں 279.04 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 34447.47 پوائنٹس سے بڑھ کر 34726.51 پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح 242.72 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 21218.41پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24100 پوائنٹس سے بڑھ کر 24345.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 76 ارب 28 کروڑ 27 لاکھ 4 ہزار 999 روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74 کھرب 59 ارب 55 کروڑ 81 لاکھ 84 ہزار 960 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 35 ارب 84 کروڑ 8 لاکھ 89 ہزار 959 روپے ہو گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی