جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ میں پروفیشنل ایکسپو میں پہلی بار تین پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

پیر 31 اگست 2015 22:02

کراچی ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ میں 30 اور 31 اگست کو منعقد ہونے والی پروفیشنل ایکسپو میں پہلی بار تین پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، توشیو سرجیکو، شہزاد مہر اینڈ کو اور پاک صدف سرجیکل ورکس نامی کمپنیوں کو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے شرکت کرنے کیلئے بھیجا۔ سینکڑوں کاروباری حضرات، بیوٹیشنز، ہیلتھ اور بیوٹی ٹیکنیشنز اور ہر شعبہ سے منسلک ساؤتھ افریقی لوگوں نے اس نمائش میں شرکت کی جہاں 15 ممالک کے 200 سے زائد نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات ایکسپو 2015ء کے لئے پیش کیں۔

”پروفیشنل بیوٹی “کی نمائش میں بیوٹی انڈسٹری کے تمام ممکنہ پہلوؤں کو پیش کیا گیا جن میں سکن کیئر، ویکسنگ، ناخن، ملبوسات، ٹیننگ، ٹریٹمنٹ اور دوسرے پروفیشنل آلات پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

کمرشل سیکرٹری قمر زمان نے پاکستانی وفد کے لئے تمام انتظامات کئے جن میں جگہ کی کنگ، سٹالز کی تعمیر اور نمائش کنندگان کے لیے عصرانہ بھی شامل ہیں۔ یہ نمائش اپنے متعلقہ شعبے کے حوالے سے افریقہ کی سب سے بڑی نمائش ہے۔

ایشیا کے بعد دنیا کی دوسری تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی معیشت ہونے کی وجہ سے ذیلی صحرائی افریقہ 821 ملین صارفین کے ساتھ ” اگلا صارف ہاٹ سپاٹ “ سمجھا جاتا ہے۔ کاسمیٹک انڈسٹری انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ایکسپو کے افتتاحی دن کے موقع پر آئے ہوئے ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ایچ ای نجم الثاقب نے برآمدی معیار کی پاکستانی اشیاء کی تعریف کی اور ایکسپو کی انتظامیہ اور دیگر نمائش کنندگان سے کاروباری امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ہائی کمشنر نے تمام پاکستانی نمائش کنندگان کو ہائی کمیشن کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کہ ان کی موجودگی تمام پاکستانی نمائش کنندگان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ پاکستانی نمائش کنندگان نے نمائش میں شرکت کے لئے سہولیات مہیا کرنے اور ساؤتھ افریقہ میں ان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ ٹی ڈیپ اعلامیہ کے مطابق پروفیشنل بیوٹی ایکسپو سے پاکستانی کمپنیوں کو ایک اور موقع فراہم کرنے کی توقع ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ کام کرتے ہوئے جنوبی افریقہ میں پاکستانی برآمدات کو بڑھائیں گی جو کہ ہماری مشترکہ کوشش ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی