کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں2ارب78کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس87.57 پوائنٹس اضافے سے34397.33 پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 34400کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں2ارب78کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.57 فیصد زائد جبکہ52.74 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک مو قع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34309پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،سیمنٹ ،توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34613پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس87.57 پوائنٹس اضافے سے34397.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر383 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،202 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں2 ارب78کروڑ22لاکھ 66ہزار 63روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74 کھرب33 ارب78کروڑ65 لاکھ90 ہزار187 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر26 کروڑ2 لاکھ94ہزار540 شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کے مقابلے میں1کروڑ13 لاکھ99 ہزار110 شیئرززائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت175.00 روپے اضافے سے 9300.00 روپے، پیکجز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت25.99 روپے اضافے سے545.94 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت50.00 پوائنٹس کمی سے1150.00 روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت49.00 روپے کمی سے931.00روپے پر بند ہوئی۔

جمعرات کوٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ85لاکھ 98 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1.72 روپے اضافے سے38.29 روپے اوردیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں1 کروڑ80 لاکھ33 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت30پیسے کمی سے18.09 روپے پر بند ہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس60.23 پوائنٹس اضافے سے 20978.94 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس115.32پوائنٹس اضافے سے 57453.89 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس5.76 پوائنٹس کمی سے 24031.99 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز