ٹیلی نار پاکستان نے50لاکھ سے ز ائدصارفین کے ساتھ تھری جی براڈ بینڈکا 32فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرلیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ٹیلی نار نے پاکستان میں تھری جی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے اورسب کو انٹرنیٹ فراہم کر نے کے عزم کے مطابق 3Gسے آراستہ تین ہینڈ سیٹس متعارف کرنے کاا علان کردیاہے ۔یہ اعلان جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا ۔ہینڈ سیٹس کی تقریب رونمائی میں شریک میڈیا کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ ٹیلی نار پاکستان میں50 لاکھ سے ز ائد تھری جی صارفین پر مشتمل سب سے بڑے اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے تھری جی نیٹ ورک کے ساتھ لیڈرشپ پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ٹیلی نار تھری جی صافین کی تعداد کے لحاظ سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز میں سب سے آگے ہے ۔ تھری جی کے کمرشل پھیلاؤ کے موجودہ مرحلے میں ٹیلی نار نے ملک کے ان دیہی علاقوں تک بھی تھری جی سروسز فراہم کی ہیں جہاں بنیادی لینڈ لائن اور موبائل ٹیلی فون کی سہولت تک دستیاب نہ تھی۔

(جاری ہے)

اپنے تیزی سے پھیلتے نیٹ ورک کے ذریعے معاشروں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کی درخشاں تاریخ کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان اپنی ملک گیر وسیع تھری جی کوریج کے ذریعے نئے رجحانات عارف کرارہا ہے۔

ٹیلی نار ملک بھر میں پھیلے ہوئے 5100سے زائد تھری جی سیل سائٹس کے ذریعے صارفین کی سکت کے مطابق تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ سروس فراہم کررہا ہے۔ ٹیلی نار کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی تین نئی ڈیوائسز میں لائٹ تھری جی، ’’اسمارٹ منی ‘‘ اور’’ اسمارٹ پرو ‘‘ شامل ہیں ۔ لائٹ تھری جی کی قیمت 3,690/-روپے مقرر کی گئی ہے یہ سیٹ ڈبل سم تھری جی فیچر فون ہے جس میں ویڈیو کالنگ، ویڈیو اسٹریمنگ کے فنکشنز شامل ہیں۔

اسمارٹ منی تھری جی اسمارٹ فون کی قیمت 5,490/-روپے مقرر کی گئی ہے 3.5انچ ڈسپلے ، تیز رفتار Quadcoreپراسیسر، اینڈرائڈ کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم اور پرسنلائزڈ سوشل ایپلی کیشنز پر مشتمل ہے۔ اسمار ٹ پرو بھی ایک تھری جی فون ہے جس کی قیمت 6,990/-روپے مقرر کی گئی ہے 4انچ ڈسپلے، سپیرئر Android Lollipop آپریٹنگ سسٹم، ایک گیگا بائٹ/آٹھ گیگا بائٹ RAM/ROM میموری،MP 5بیک کمیمرہ اور2MP فرنٹ کیمرے پر مشتمل ہے۔

متعارف کرائے جانے والے ہینڈ سیٹس کی قیمت، اعلیٰ معیار اور خصوصی فیچرز کی بنا پر ٹیلی نار کو واضح برتری حاصل ہے۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈ پٹی سی ای او اور چیف مارکیٹنگ آفیسرعرفان وہاب خان نے کہا کہ ’’ ٹیلی نار پاکستان میں تھری جی فون کم آمدن اور اوسط آمدن کے حامل طبقے کی قوت خرید میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔

ٹیلی نار اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت مخصوص طبقے تک محدود رکھنے کے بجائے تمام افراد کو میسر کی جائے۔تینوں ہینڈ سیٹس 14ستمبر، 2015سے پاکستان بھرمیں تمام ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سینٹرز اورفرنچائزز کے علاوایزی شاپس اور منتخب کردہ موبائل شاپس پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ٹیلی نارپاکستان نے ان ڈیوائسزکی صارفین تک رسائی کو مستحکم بنانے کیلئے i2پاکستان کواپنے ڈسٹربیوشن اور وارنٹی پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے جو کہ ملک بھر میں 800 سے زائد کلیکشن پوائنٹس رکھتا ہے۔

صارفین کو ان ہینڈسیٹس پر 12 ماہ کی اسٹینڈرڈ وارنٹی فراہم کی جائے گی، مزید برآں ٹیلی نارپاکستان کے صارفین ان ہینڈ سیٹس پر 6 ماہ کی اضافی وارنٹی کے ساتھ پہلے چھ ماہ تک 600 روپے کے بیلنس اور3GB ڈیٹا سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔ٹیلی نارپاکستان اعلیٰ معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی ہے جوکہ 2005ء سے اپنے آپریشنز سرانجام دے رہی ہے۔اس وقت کمپنی ملک کے8,000سے زائد شہروں میں2,800 ملازمین کے ذریعے36ملین سے زائد صارفین کو اطمینان بخش خدمات فراہم کر رہی ہے۔ٹیلی نار پاکستان 100فیصد ٹیلی نار ASAکا ذیلی ادار ہ ہے اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک میں اکثریت میں شیئرز رکھتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی