وزیر اعظم برآمدکنندگان سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں جلد ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا اعلان کریں گے‘وزیر اعظم کی ایکسپورٹرز کے ساتھ طویل ملاقات برآمدات سے متعلق حکومتی اپروچ میں واضح تبدیلی کی مظہر ہے ‘جس سے برآمدات کو ایک مثبت تحریک ملے گی‘وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر کا بیان

اتوار 13 ستمبر 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف برآمدکنندگان سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں جلد ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا اعلان کریں گے۔اتوارکواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایکسپورٹرز کے ساتھ طویل ملاقات برآمدات سے متعلق حکومتی اپروچ میں واضح تبدیلی کی مظہر ہے جس سے برآمدات کو ایک مثبت تحریک ملے گی،ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت نے کل حکومتی اپروچ اپنائی جو ملکی تاریخ میں معاشی ایشوز کیلئے ماضی میں کبھی استعمال نہیں کی گئی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تاجروں اور مینوفیکچررز کی گیارہ تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ حکومتی نمائندوں کے وزراء اور سیکرٹریز اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں وزارت تجارت ، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل، پانی و بجلی، پلاننگ کے وزرا اور سیکرٹریز ، وزیر اعظم کمعاون خصوص برائے ریونیوہارون اختر ، چیرمین ایف بی آر ، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، وزارت صنعت و پیداوار اور ٹیکسٹا ئل کے سیکرٹری اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے اس نمائندہ وفد نے مندرجہ بالا حکومتی نمائندوں اور وزیر اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کی موجودگی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے برآمدات میں اضافے کی ذمہ داری پوری حکومتی مشینری کو سونپی ہے اور اس کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔تاجروں کے ساتھ ہونے والے اس اجلاس میں روایتی برآمدی شعبوں کے علاوہ غیر روایتی شعبوں کی برآمدی صلاحیت سے بھی مکمل آگاہی حاصل کی گئی، ان شعبوں میں فارماسیوٹیکل،ہلال فوڈ، جیمز اینڈ جیولری، کٹلری،کارپٹس،فین، آٹو پارٹس ،پھل و سبزیاں اور پولٹری شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب