وزیراعظم مقامی صنعت کو تحفظ دینے کیلئے رعائتی پیکج کو حتمی شکل دینے کیلئے نئے ہفتے کے دوران برآمد کنندگان ، صنعتکاروں اور تاجروں سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے ‘ 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کلیم ایک ہفتے میں ادا کرنے ، جی آئی ڈی سی 100 روپے فی یونٹ ‘بجلی پر چارج ختم کرنے کا اعلان کیا جائیگا

اتوار 13 ستمبر 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف مقامی صنعت کو تحفظ دینے کیلئے رعائتی پیکج کو حتمی شکل دینے کیلئے نئے ہفتے کے دوران برآمد کنندگان ، صنعتکاروں اور تاجروں سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے ، 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کلیم ایک ہفتے کے اندر ادا کرنے ، جی آئی ڈی سی 100 روپے فی یونٹ جبکہ بجلی پر چارج ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔

اتوار کو اعلیٰ سطح کے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو برآمد کنندگان ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور دیگر صنعتی ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد حکومت نے مقامی صنعت کو تحفظ دینے اور بحران سے نکالنے کیلئے ایک رعائتی پیکج تیار کرلیا ہے تاہم اسے حتمی شکل دینے کیلئے نئے طبقے کے دوران وزیراعظم نواز شریف ان سے دوبارہ ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اصولی طور پر کیپٹو پاور اسٹیشنوں کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس 200 روپے سے کم کرکے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے جبکہ ٹیکسٹائل ملوں و ویلیو ایڈڈ یونٹس کیلئے بجلی پر سرچارج کے خاتمہ کا فیصلہ کرلیا ہے اور حکومت اس پر سبسڈی دے گی ۔ نیز حکومت نے صنعتکاروں و تاجروں کو 100 ارب روپے سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس ریفنڈ اور کسٹم ری بیٹ کلیم ایک ہفتے کے اندر ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر کو کلیموں کی ادائیگی کا عمل تیز کرنے اور شافاف نظام وضع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ برآمد کنندگان اور صنعتکاروں نے اس سے اتفاق کیا ہے البتہ حکومت نے ان کے تین بڑے مطالبات ماننے سے یکسر انکار کردیا جن میں روپے کی قدر کم کرنے ، بھارتی دھاگے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے اور ٹیکسٹائل ، ہوزری و گارمنٹس کے شعبے کو برآمدات کیلئے زیرو ٹیکس ریٹنگ قرار دینے کے مطالبات شامل ہیں ۔

گزشتہ روز اس حوالے سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد انیس نے بتایا کہ بھارت سے درآمد کیے جانے والے سوتی دھاگے کی وجہ سے مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بھارت نے پاکستان دھاگے پر 28 فیصد ڈیوتی عائد کر رکھی ہے ۔ اس طرح ریفنڈ کلیموں کا معاملہ ہے ، ٹیکسٹائل ملزم مالکان کو اپنا پیسہ واپس لینے کیلئے ایف بی آر کے گیٹ پر بھکاریوں کی طرح کھڑا ہونا پڑتا ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسٹائل مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں ان کے اوپر تو سیلز ٹیسک وصول کرے تاہم برآمدی صنعت کو زیرو ریٹنگ قرار قرار دیا جائے ۔

اس کے برعکس پاک افغان مشتسرکہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ صدر زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی دھاگے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تو لاگت بڑھ جائے گی جس سے برآمدات مزید کم ہو جائیں گی ۔ انہون نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو زیرو ریٹنگ قرار دیا جائے اور روپے کی قدر کم نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ بھی درست نہیں ۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ حالیہ دنوں میں چین نے اپنی کرنسی کی قدر کم کی جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار مسلسل ہٹ دھرمی سے کام لے رہے ہیں ۔ انہو نے مصنوعی طور پر کرنسی کی قدر بڑھا رکھی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی