ایف بی آر رواں مالی سال کے تیسرے ماہ میں بھی ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے تیسرے ماہ میں بھی ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام‘ تیسرے ماہ کے آخری 6 دنوں میں ہدف کو حاصل کرنے کے لئے 152 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا جو کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ناممکن نظر آ رہا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر کے لئے ٹیکس محصولات کا ہدف 281.7 ارب روپے ایک بار دوبارہ حاصل نہیں ہو سکے گا کیونکہ ایف بی آر اب تک 130 ارب روپے ہی حاصل کر سکا ہے۔

اس میں قبل ایف بی آر حکام رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی 2 ماہ میں بھی ٹیکس محصولات کے ہدف سے 33 ارب روپے پیچھے تھا۔ ایف بی آر حکام نے پہلی سہہ ماہی کے لئے ٹیکس محصولات کا ہدف 647.4 ارب روپے مقرر کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے ہدف کی نسبت 109 ارب روپے زیادہ ہے ایف بی آر حکام گزشتہ روز تک 647.4 ارب روپے کے ٹارگٹ میں سے اب تک 462 ارب روپے اکٹھے کر سکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں حکومت ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے مزید ٹیکس لگا سکتی ہے اور گزشتہ سال کی طرح ترقیاتی اخراجات میں کمی بھی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ابتدائی دو سالوں میں بھی ٹیکس محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں بھی ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی