ٹی پی ایل کا گوگل کے اشتراک سے کراچی میں بزنس لیڈرز کیلئے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 19 ستمبر 2015 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) ٹریکر پاکستان لمیٹڈ(ٹی پی ایل ) نے گوگل کے اشتراک سے کراچی کے بزنس لیڈرزکے لیے ایک تقریب انعقاد کیا ،جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پاکستان میں کس طرح آئی ٹی انڈسٹری اور ای کامرس کو مزید فروغ دیا جائے، تقریب میں معروف ٹی پی ایل اور گوگل سمیت مختلف آئی ٹیز کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اور اس بات کا جائز ہ لیا گیا ہے پاکستان میں موجودہ حالات میں کس طرح آئی ٹی کی صنعت کومزید مستحکم کیا جاسکے، اس موقع پر اس بات پر بھی غور کیا گیاکہ ایڈوانس ٹیکنالوجی کے اس دور میں صنعت کی ترقی کے لیے کس طرح کمپنیوں کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔اس موقع پر ٹریکر پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی جمیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مثالی طور پر ای کامرس کی صنعت میں ترقی کے لیے تیار ہے، اور اگلے 12سے 24ماہ کے درمیان اس حصے پر کام کا آغاز انڈسٹری کے فروغ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگاجبکہ اس موقع پر گوگل جنوب مشرقی ایشیا کے نائب صدر راجن آئنندان کا کہنا تھاکہ گوگل کے لیے اس سے بہترین موقع اور کوئی نہیں ہوگا کہ وہ اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے پاکستان میں ای کامرس اور ڈیجیٹل اسپیس کے فروغ میں اپنا کردار اداکرے اور اس شعبے میں اپنے نمایاں اثرات مرتب کرے۔

(جاری ہے)

تقریب میں میڈیا ، آئی ٹی سے وابستہ کمپنیوں سمیت ملکی ٹیلی کام کمپنیز سی ای اوز اور آئی ٹی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی