پاکستان علاقائی معیشت کے فروغ کیلئے چین کے کردار کو سراہتا ہے،زرعی شعبے کی تعلیم کے فروغ کیلئے چینی یورنیورسٹی بھر پور تعاون کرے گی، زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پیداوار میں اضافہ ایک اہم قدم ہے

پی اے آر سی اور ایل زیڈ یو کے درمیان معاہدوں سے باہمی تعاون میں فروغ حاصل ہو گا وفاقی سیکرٹری وزارتِ خوراک و تحقیق سیرت اصغر کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 30 ستمبر 2015 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) وفاقی سیکرٹری برائے وزارتِ خوراک و تحقیق سیرت اصغر نے کہاہے کہ پاکستان علاقائی معیشت کے فروغ کے لیے چین کے کردار کو سراہتا ہے ، زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پیداوار میں اضافے اور خطے سے غربت کے خاتمے کیلئے اہم قدم ہے ۔ وہ بدھ کو چینی وفد کے ساتھ ہونے والی اعلی سطحی ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ یورنیورسٹی لیول پر بھی اسی تعاون کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل کی ضروریات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر سائنسی ہنر سے لیس سائنسدان تیار کیے جا سکیں۔ دونوں اداروں کے معاہدے کی روشنی میں پاکستانی طلبہ کو اعلی تعلیم کے لیے ایل زیڈ یو ،چائنہ بھی بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم امجد ،چئیرمین پی اے آر سی نے کہا کہ پی اے آر سی ایسا اعلی ادارہ ہے جو کہ پاکستان کی زرعی ترقی کے لیے سائنسی بنیاد کے حل پیش کرنے کے لیے وفاقی ، صوبائی اور بین الاقوامی ادارے کے ساتھ قریبی تعاون سے کام میں مصروفِ عمل ہے ۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی میں چھ ذیلی ادارے پلانٹ سائنسز، نیچرل ریسورسز،اینیمل سائنسز ،ایگری انجینئرنگ ،سوشل سائنسز اور کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ ملک میں زرعی میدان میں ہونے والی تحقیق اور سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر وانگ چینگ ، صدر لانزہو یورنیورسٹی ،چین نے کہا کہ چین دنیا کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین صرف سیاسی دوستی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے لوگ بھی آپس میں گہری محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ اچھی دوستی نبھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان چین کے ایک بیلٹ ایک روڈ کے خیال کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی اور ایل زیڈ یو کا زرعی تحقیق و تعاون کے لحاظ سے بہت گہرا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی اور ایل زیڈ یو کے درمیان معاہدے اور پی اے آر سی ،ایل زیڈ یو سنٹر کے قیام سے نہ صرف باہمی تعاون میں فروغ حاصل ہو گا بلکہ تحقیق و ٹیکنالوجی کی بدولت اس تعاون کو تنظیمی سطح کے ساتھ ساتھ ملکی سطحی پر پھیلانے میں مدد ملے گی۔ چینی وفد کے دوسرے عہدیداران میں ڈاکٹر وانگ یوہاو،ڈاکٹر مینگ زنگ من،پروفیسرروئی جونلنگ،پروفیسر زیونگ یو کائی، ڈاکٹر ڈنگ لمنگ ، پروفیسر زانگ لیانگشنگ،مسٹر لیو فوجن،مس فین لیزی اور مسٹر محمد خالد رفیق شامل تھے۔

جبکہ پاکستان کے زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیداران اور سائنسدانوں میں ڈاکٹر محمد عظیم، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ، ڈاکٹر عمر فاروق، ممبر ایس ایس ڈی ، ڈاکٹر شاہد رفیق، ممبر اے ایس ڈی ، ڈاکٹر محمد احسان اختر ، سینئر رجسٹرار PIASA ، ڈاکٹر الطاف شیر، ڈائریکٹر جنرل C&M ، سردار غلام مصطفی، سینئر ڈائریکٹر / ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ اور ڈاکٹر عبدالواحد جسرہ، ملکی نمائندہ ICIMOD پاکستان شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی