کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں28ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس72.83پوائنٹس اضافے سے 32287.41پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 30 ستمبر 2015 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 32200کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں28ارب92کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.21 فیصد زائد جبکہ54.97حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32048پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،پٹرولیم،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس72.83پوائنٹس اضافے سے 32287.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 199کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں28ارب،92کروڑ45لاکھ 77ہزار 844روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 69کھرب52ارب 84کروڑ69لاکھ 60ہزار216روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ95لاکھ2ہزار 550شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں3کروڑ7لاکھ62ہزار620 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت167.50روپے اضافے سے7150.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت52.00روپے اضافے سے 1092.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت153.92روپے کمی سے2970.10جبکہ صفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت43.90روپے کمی سے 834.10روپے ہوگئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ74لاکھ8ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے7.06روپے جبکہ ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ28لاکھ54ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت97پیسے اضافے سے32.98روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس20.52پوائنٹس اضافے سے 19289.44پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس297.49پوائنٹس اضافے سے 54084.96جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس97.48پوائنٹس اضافے سے 22708.70پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا