کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں28ارب45کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس173.33پوائنٹس اضافے سے 33376.20پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کارباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی تیزی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی33300نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں28ارب45کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت10.80 فیصد کم جبکہ55.43فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم،توانائی اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33407پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس173.33پوائنٹس اضافے سے 33376.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں28ارب،45کروڑ89لاکھ 26ہزار 351روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 71کھرب35ارب 79کروڑ55لاکھ 25ہزار582روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں13کروڑ24لاکھ77ہزار390شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں1کروڑ60لاکھ50ہزار580 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت29.90روپے اضافے سے3000.00روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت27.35روپے اضافے سے960.60روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی ہینو پاک موٹرز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت26.15روپے کمی سے1083.86جبکہ فیروز سنز کے حصص کی قیمت15.30روپے کمی سے799.43روپے ہوگئی ۔بدھ کو بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ49ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت88پیسے اضافے سے27.54روپے جبکہ ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں98لاکھ69ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سے33.32روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس125.01پوائنٹس اضافے سے 20048.41پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس472.32پوائنٹس اضافے سے 56535.28جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس128.15پوائنٹس اضافے سے 23350.70پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز