پاکستان تر شاوا پھلوں کی پیدا وار کا 10فیصد ایکسپورٹ کر رہا ہے،ماہرین زراعت

اتوار 11 اکتوبر 2015 17:04

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اگرچہ اپنی تر شاوا پھلوں کی پیدا وار کا 10فیصد ایکسپورٹ کر رہا ہے مگر روایتی طریقہ کاشت،بدلتے ہوئے موسموں،بیماریوں کی مناسب روک تھام سے لاعلمی کی وجہ سے ترشاوا پھلوں کا 40فیصد پوسٹ ہارویسٹ کے عمل کے دوران ضائع ہو جاتا ہے تاہم کسان بھائیوں کو اس سلسلہ میں مناسب ٹریننگ اور جدید طرز کاشت سے روشناس کروا کر نہ صرف اس نقصان سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ایکسپورٹ میں اضافہ کرکے کثیر زر مبادلہ بھی حاصل کیا سکتا ہے ۔

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ لوگوں میں جدید طرز کاشت کو فروغ دینے کے لئے ایک آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔اب ترقی پذیر ملکوں کو زرعی اجناس کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیشن پر بھی توجہ دینا ہو گی بصورت دیگر غربت میں خاتمے کی تمام تدابیر دھری کی دھری رہ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں آبادی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے وہاں نامیاتی فصلات کا تصور کامیاب رہا ہے جبکہ ہمارے ہاں آبادی کا زیادہ تناسب تمام منصوبہ بندی کو تہس نہس کرتا چلا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں جینیاتی حوالے سے ترقی دادہ خوراکی اجناس کی اقسام متعارف کراتے ہوئے دستیاب وسائل سے زیادہ پیدا وار حاصل کرنا ہو گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے حال ہی میں ایک کسان میلے کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد کسان بھائیوں میں زراعت میں نئے رحجانات ‘ اسے بہتر بنانے کے طریقہ اور آنے والے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے میں دو ہزار سے زائد کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر یونیورسٹی نے گندم کی نئی اقسام کے بیج بھی کسانوں میں تقسیم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں پانی کی کمیابی کے باعث انسانوں اور زراعت کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں پہلے سے کچھ سد باب کرنے کیلئے موٴثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترشاوا پھلوں کی پیدا وار کو بڑھانے کیلئے ہمیں جدید طریقہ کاشت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان بھائی جدید طریقہ کاشت کے ساتھ ساتھ نئی مشینری اور نئی اقسام کے بیج کو اپنے فارمز پر کاشت کر کے بہتر پیدا وار حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے انہیں کسان بھائیوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی