جائیکا آئندہ سال فروری میں جاپان کیلئے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے نیا منصوبہ شروع کریگا ،ر مسٹر ہڈیکی شمیزو

بدھ 14 اکتوبر 2015 22:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کیلئے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ایڈوائزر مسٹر ہڈیکی شمیزو نے کہا ہے کہ جائیکا آئندہ سال فروری میں جاپان کیلئے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے نیا منصوبہ شروع کر رہا ہے جبکہ جائیکا اور ٹی ڈی اے پی کی مشترکہ ویب سائٹ پہلے ہی لانچ کر دی گئی ہے۔

وہ جاپان کے ٹیکسٹائل وفد کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے جاپانی خریداروں اور جاپانی مارکیٹ کے عمومی رجحانات کا ذکر کیا اور کہا کہ جائیکا جاپان کو پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں حال میں ہی پاکستان جاپان ٹیکسٹائل ڈے منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں جاپان کے ٹیکسٹائل درآمدکنندگان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اس وفد نے صرف نصف دن کے دوران 70 سے زیادہ بی ٹو بی ملاقاتیں کیں جن سے نہ صرف دونوں ملکوں کے تاجروں کو ایک دوسرے کو سمجھنے بلکہ نئے آرڈر لینے اور دینے میں بھی آسانی ہوگی۔ انہوں نے جائیکا اور ٹی ڈی اے پی کی مشترکہ ویب سائٹ پرپاکستانی تاجروں کیلئے جاپانی منڈیوں کے بارے میں مفید اور قابل اعتماد معلومات دی گئی ہیں جن کے ذریعے انہیں جاپانی مارکیٹو ں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال فروری میں جائیکا کا جو نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے اس سے فیصل آباد کی صنعت و تجارت کو بھی براہ راست کافی فائدہ ہوگا۔ ایک اور جاپانی تاجر نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیلئے پاکستانی تاجروں کو اپنی حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہیئے ۔ مزید برآں پاکستان سے جاپان کو جانے والی برآمدات بحری راستے سے 17 دن میں پہنچی ہیں جبکہ چین اور بھارت سے یہ اشیاء بہت جلدی پہنچ جاتی ہیں۔

اس لئے پاکستان کو بھی تیز رفتاری سے سامان کی نقل وحمل کا بندوبست کرنا چاہیئے۔ اس سے قبل صدر چوہدری محمد نواز نے جاپانی مہمانوں کا خیر مقدم کیا جبکہ دونوں ملکوں کے تجارتی مسائل کے حوالے سے نائب صدر جمیل احمد نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے چیمبرز میں مفاہمت کی یاد داشت پر جلد دستخط ہوں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں اور ایک دوسرے کے ملکوں میں سنگل کنٹری نمائش لگانے کی بھی تجویز پیش کی۔ سینئر نائب صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجر طویل عرصہ سے امریکہ ، یورپین یونین اور دیگر ملکوں سے تجارت کر رہے ہیں مگر جاپان کو برآمدات کیلئے انتہائی سخت قسم کی پابندیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جائیکا کو جاپانی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسی لیبارٹری قائم کرنی چاہیئے جس کے سرٹیفیکیٹ کو جاپان میں بلاحیل و حجت تسلیم کیا جا سکے۔

انہوں نے جائیکا سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی بھی اپیل کی ۔ آخر میں چیمبر کے رکن میجر (ریٹائرڈ) ارشد نے مسٹر ہڈیکی شمیزو کو چیمبر کی خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ سینئر نائب صدر سید ضیاء علمدار حسین نے ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی اﷲ داد تارڑ کو چیمبر کی شیلڈ پیش کی۔ ندیم اﷲ والا اور رانا سکندر اعظم نے جاپانی وفد کے دیگر ممبروں کو فیصل آباد چیمبر کے بیج لگائے جبکہ سینئر نائب صدر سید ضیاء علمدار حسین نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب