ایشیائی ممالک میں پاکستان پرانی گاڑیوں کی سب سے سستی مارکیٹ بن گئی

منگل 20 اکتوبر 2015 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) کاروں کی فروخت یا خریدنے کی سب سے بڑی ویب پورٹلCarmudi نے ہزاروں پرانی گاڑیوں کی فہرست کا تجزیہ کرتے ہوئے اخذ کیا ہے کہ ایشیائی ممالک کے مابین پاکستان پرانی گاڑیوں کی سب سے سستی مارکیٹ ہے۔سروے میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عالمی سطح پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری پرصارفین کتنی رقم خرچ کررہے ہیں۔

سروے میں 2008 تا 2013 ماڈل کی استعمال شدہ شدہ گاڑیوں پرتوجہ مرکوزرکھی گئی ہے تاکہ Carmudi ممالک کے اندر قیمتوں میں فرق کی گہرائی میں تفصیل فراہم کی جاسکی۔سروے کے مطابق فلپائن ($16,719)، سری لنکا ($27,966) اور بنگلہ دیش ($33,692) کے مقابلے میں پاکستان میں پرانی گاڑی کی اوسط قیمت ($15,056) ریکارڈ کی گئی ۔رواں سال پاکستان نے مثبت اقتصادی نمو کامشاہدہ کیا اور 2015 میں معیشت کی 2.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

2016 میں معیشت میں3.8 فیصد سے بھی زیادہ نموکی پیش گوئی کی گئی ہے۔معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے باوجود، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کاروں کی فروخت کم رہی۔اگرچہ کہ انڈونیشیا کی آبادی پاکستان کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے تاہم اس کی آٹوسیلزبھی 626 فیصد زیادہ ہیں۔ مقامی صارفین تسلسل سے موٹر سائیکل کی طرح کے سستے متبادل کی تلاش میں ہیں ۔

اس وقت بھی موٹر سائیکلیں ملک میں نقل و حمل کا غالب ذریعہ ہیں۔ ہونڈا کمپنی نے اکیلے جولائی 2014 اور اپریل 2015 کے درمیان حیرت انگیز طورپر526,327 موٹر سائیکل فروخت کئے۔انڈسٹری کو بہتر بنانے اورگاہکوں کے خریداری تجربہ میں اضافہ کیلئے پرچیسزکی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ Carmudi ویب سائٹ اورایپلی کیشنزکی طرح براوٴزنگ اور فروخت کے نئے طریقوں کے ذریعے خریداری کے تجربہ کومزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ Carmudi پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹرراجہ مراد خان کا کہنا ہے کہ اپنی سروس کے ساتھ ہم پورے ایشیاء میں تیزی سے بڑھتی ہوئی خریداری کے تجربہ کا مشاہد ہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس وقت خریداربہترین سودے اورآسان مسابقتی قیمتوں کی تلاش کے قابل بن گئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی