سارک ممالک چمڑے کی ایک کھرب ڈالر کی عالمی منڈی پر اجارہ داری قائم کر سکتے ہیں،میاں زاہد حسین

بدھ 21 اکتوبر 2015 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سارک ممالک خام چمڑے کی دولت سے مالا مال ہیں جو مشترکہ منڈی بنا کر ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کی بین الاقوامی مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کر سکتے ہیں جسکے لئے تمام ممالک کو قوانین اور رویوں میں نرمی لانا ہوگی اور ایک دوسرے کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔

پاکستان میں چمڑے کی صنعت مسائل سے دوچار ہے جبکہ جی ایس پی کی سہولت ملنے کے بعد برآمدات بڑھنے کے بجائے6.3 فیصد کم ہو کر1.19 ارب ڈالر رہ گئی ہیں جبکہ رواں سال میں برآمدات بیس سے پچیس فیصد تک گر سکتی ہیں جس سے چمڑے کی مصنوعات کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ7.6 فیصد سے کم ہو جائے گا جس کا فائدہ علاقائی حریف ممالک اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس حوصلہ شکن صورتحال میں توانائی بحران کے علاوہ ہنر مند افرادی قوت کی کمی،ٹیکس مسائل،مارکیٹنگ کی کمزوری، جدت ، بدلتے رجحانات اور بین الاقوامی منڈی کے بدلتے تقاضوں کو نظر انداز کرنا شامل ہے۔

پاکستان میں خام مال کی کوئی کمی نہیں مگر ویلیو ایڈیشن میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ چمڑا رنگنے کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔بدقسمتی سے کبھی کسی حکومت یا ادارے نے بھی تقریباً چار لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے والی اس صنعت کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسکی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے نہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پرتوجہ دی۔پاکستان میں تیار ہونے والے چمڑے کی مصنوعات کی کوالٹی اٹلی کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سے بہتر ہے مگر اسکے باوجود بھارت اور بنگلہ دیش چمڑے اور اسکے ذیلی شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں تاہم حکومت کی توجہ سے یہ سیکٹر نہ صرف برآمدات کو چند سال میں دگناکرنے کا پوٹینشل رکھتا ہے بلکہ ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی ایکسپورٹ کا اعزاز دوبارہ حاصل کر سکتا ہے جبکہ عدم توجہ سے پاکستان صرف خام کھالیں برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی