کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کاآغاز مایوس کن ہوا

کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ پرمندی کے بادل چھائے رہے کے ایس ای 100انڈیکس 33900پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر33800پربند

پیر 26 اکتوبر 2015 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کاآغاز مایوس کن ہوا،کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ پرمندی کے بادل چھائے رہے اورکے ایس ای 100انڈیکس 33900پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر33800پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 14ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری لین دین گذشتہ جمعرات کی نسبت تقریبا 6کروڑ شیئرز کم رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزکاروبار کے آغاز پرملاجلارجحان دیکھاگیا،سرمایہ کار بینکنگ،توانائی اورگیس سیکٹر میں متحرک نظر آئے جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزارپوائنٹس کی سطح کوعبور کرتاہوا 34091 پوائنٹس پرجاپہنچا بعدازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہاؤسزکی جانب سے فروخت پردباؤ کے سبب انڈیکس گراوٹ کاشکا ہو گیااور کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑھ گئیں ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ کے لئے خوش آئند خبریں نہ ہونے اور کسی مثبت ٹریگر کی عدم موجودگی نے کاروباری سرگرمیوں کو منجمد کر دیا ہے نتائج سیزن مجموعی حساب سے پورا ہو چکا ہے اور باقی جو نتائج ہیں وہ زیادہ اہمیت کے حامل نہیں رہے اسی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے عدم دلچسپی ظاہر کی اور کاروباری سرگرمیاں محدود رہنے کے ساتھ اختتام مندی پر ہوا ۔

پیرکوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 84.68پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اورانڈیکس 33945.32پوائنٹس سے کم ہوکر 33860.64پوائنٹس پربند ہوا،اسی طرح 91.97پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 20195.54پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 23769.24پوائنٹس سے کم ہو کر 23718.55 پوائنٹس پرآگیا۔کاروباری اتارچڑھاؤ کے باعث رونما ہونے والی مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب 49 کروڑ96لاکھ 4 ہزار 710روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 72کھرب 32ارب 27 کروڑ 89 لاکھ 43 ہزار 226روپے سے کم ہوکر72کھرب 17ارب 77کروڑ93لاکھ 38ہزار516روپے رہ گیا۔

مارکیٹ میں پیر کو 14 کروڑ 67 لاکھ 25ہزارحصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدودرہا جبکہ گذشتہ جمعرات کو 20کروڑ22لاکھ 43 ہزار حصص کالین دین ہوا تھا تاہم اس روزبھی حیرت انگیز طورپرٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے رہا تھا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طورپر379کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،204میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے پیس پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 44 لاکھ، بینک آف پنجاب 1کروڑ15لاکھ،پاک الیکٹرون 93لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ67لاکھ 79ہزاراورجہانگیرصدیق کمپنی 67لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے باٹاپاک کے بھاؤ میں 139روپے اور موری بریورے کے بھاؤ میں 54.50روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤمیں 48.67روپے اورسیفہائرفائبرکے بھاؤمیں 40 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے