ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام

بدھ 28 اکتوبر 2015 15:03

ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو نیشنل ٹیکس نمبر کا درجہ دینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام ہوگیا اور دوبارہ این ٹی این جاری کرنا شروع کر دیے گئے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کو ہی این ٹی این قرار دینے کا اعلان کیا تھا مگر اس کیلیے ایف بی آر کے متعارف کردہ الیکٹرونک سسٹم آئی آر آئی ایس میں جدید ماڈیولز شامل نہیں کیے گئے اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے جمع نہیں ہورہے تھے۔

جس کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا اور 12 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 986(I)/2015 کے تحت انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ آرا کیلیے جاری کردیا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا کہ 10 دن کے اندر اندر اپنے اعتراضات اور آرا ایف بی آرکو بھجوائیں۔

(جاری ہے)

جس کاجائزہ لے کر ترمیم کی جائے گی ورنہ اسے سرکاری گزٹ میں شائع کرکے نافذ العمل کر دیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ابھی ترامیم کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا لیکن معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو پھر سے این ٹی این جاری کرنا شروع کر دیے ہیں، اس کے باوجود ایف بی آر کا نیا الیکٹرونک سسٹم آئی آر آئی ایس ٹیکس گوشوارے وصول نہیں کر رہا، آئی آر آئی ایس میں بڑے پیمانے پر خامیوں کے باعث ایف بی آر کی جانب سے جو بھی این ٹی این جاری کیے جارہے ہیں۔

وہ متفرق انفرادی ٹیکس دہندہ کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں، ٹیکس دہندگان کی جوریزڈکشن بھی درست نہیں آرہی بلکہ ہر این ٹی این میں ٹیکس دہندہ کی جوریزڈکشن ریجنل ٹیکس آفس ون کراچی آرہی ہے، اس کے علاوہ ٹیکس دہندہ کی کٹیگری بھی سامنے نہیں آ رہی، تنخواہ دار و کاروباری انفرادی ٹیکس دہندگان کے پروفائل میں ایک ہی شناخت متفرق انفرادی ٹیکس دہندہ آرہی ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کو این ٹی این قرار دینے کے حکومتی اعلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے مگر ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے لیے صرف کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کو ہی کافی قرار نہیں دیا جا سکتا، اس لیے ایف بی آر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام کٹیگریز کے لیے الیکٹرانیکلی انرولمنٹ و رجسٹریشن کا نظام متعارف کرایا جائے جس کے لیے مسودہ جاری کیا گیا۔

مذکورہ مسودے میں کہا گیاہے کہ ہر انفرادی ٹیکس دہندہ، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنی کو الیکٹرانیکلی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلیے انکم ٹیکس رولز 2002کے پہلے شیڈول کے پارٹ 9کے مطابق ایف بی آر کے آن لائن سسٹم کے ذریعے ای ان رولمنٹ فارم جمع کرانا ہوگا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ انفرای ٹیکس دہندگان کو ای انرولمنٹ کیلیے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر، این آئی سی او پی، پاسپورٹ نمبر، اپنے نام پر درج ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس، قومیت، رہائشی پتا اور اکاوٴنٹنگ پیریڈ پر مشتمل دستاویز فراہم کرنا ہوں گی البتہ کاروباری آمدنی والے انفرادی ٹیکس دہندہ کو کاروبار کانام، پتا، نوعیت، تنخواہ دار ملازم ہونے کی صورت میں ایمپلائر کا این ٹی این نمبر دینا ہوگا۔

پراپرٹی انکم کی صورت میں پراپرٹی ایڈریس بھی دینا ہوگا جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے او پیز) کی صورت میں کمپنی کا نام، اے او پیز کے نام، کاروباری پتا،اکاوٴنٹنگ پیریڈ، بزنس فون نمبر، ای میل ایڈریس،کمپنی کے سی ای او،مینجنگ ڈائریکٹر،اے او پیز کے مینجنگ پارٹنرز کے موبائل فون نمبرز، پرنسپل کاروباری سرگرمیاں،مقام یا صنعت کا پتا درکار ہوگا۔

جبکہ این جی او، پبلک لمیٹڈ کمپنی، پرائیویٹ لمیٹڈ، یونٹ ٹرسٹ، سوسائٹی اور مضاربہ کمپنی کو اپنی تاریخ رجسٹریشن، کمپنی کی صورت میں ایس ای سی پی کے پاس رجسٹریشن، ٹرسٹ کی صورت میں ٹرسٹ ڈیڈ، سوسائٹی کی صورت میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، غیرملکی کمپنی یا اے او پی کی صورت میں متعلقہ ملک میں رجسٹریشن کا ثبوت، ملکی و غیرملکی ہونے کے رہائشی ثبوت، نمائندوں کے نام، سیکشن 172 کے تحت نمائندوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..