کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں7ارب65کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس68.36پوائنٹس کمی سے 34454.59پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 5 نومبر 2015 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 34500کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں7ارب65کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت8.30فیصد زائدجبکہ53.96فیصدحصص کی قیمتوں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34562پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس68.36پوائنٹس کمی سے 34454.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،204کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں7ارب،65کروڑ45لاکھ 74ہزار 216روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب18ارب 38کروڑ 93لاکھ 59ہزار172روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ1لاکھ49ہزار 970شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں1کروڑ53لاکھ53ہزار570 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت71.45روپے اضافے سے1750.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت35.70روپے اضافے سے 749.70روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت65.00روپے کمی سے3000.00جبکہ انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت36.61روپے کمی سے1133.06روپے ہوگئی ۔جمعرات کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ52لاکھ55ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3.36روپے کمی سے76.96روپے جبکہ ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ77لاکھ96ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.98روپے اضافے سے41.61روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس58.94پوائنٹس کمی سے 20571.52پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس138.53پوائنٹس کمی سے 58027.90جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس16.27پوائنٹس کمی سے 24067.34پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز