کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان ،سرمایہ کاری مالیت میں8ارب1کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس27.84پوائنٹس کمی سے 34426.75پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 6 نومبر 2015 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو ملاجلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 34400کی نفسیاتی حد پر مستحکم۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب1کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت51.32فیصد زائدجبکہ48.68فیصدحصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،پٹرولیم اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34518پوائنٹس کی بلند سطح بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس27.84پوائنٹس کمی سے 34426.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب،1کروڑ51لاکھ 46ہزار 226روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 73کھرب10ارب 37کروڑ 42لاکھ 12ہزار946روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں30کروڑ28لاکھ86ہزار 410شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں10کروڑ27لاکھ36ہزار440 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت85.90روپے اضافے سے1835.90روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت37.30روپے اضافے سے 787.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت290.00روپے کمی سے9010.00جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت120.00روپے کمی سے7000.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کوٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں3کروڑ72لاکھ70ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.11روپے کمی سے42.72روپے جبکہ ڈیسکون کی سرگرمیاں3کروڑ36لاکھ86ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت84پیسے اضافے سے85پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس16.64پوائنٹس کمی سے 20554.88پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس95.99پوائنٹس کمی سے 57931.91جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22.59پوائنٹس کمی سے 24044.75پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی