اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں، سن وائی دونگ

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وائی دونگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی جلد از جلد تکمیل چین کی خواہش ہے تاکہ دوست ملک پاکستان کی ترقی کا سفر تیز کیا جا سکے۔ پاکستان راہداری کے منصوبہ میں بھرپور تعاون اور مکمل سیکورٹی فراہم کر رہا ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

راہداری منصوبہ پر کام کرنے والے چینی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں سے قریبی روابط قائم کرنا چاہتی ہیں جسکے لئے مقامی چیمبروں کی مدد درکار ہے۔ چین کے سفیر نے یہ بات اسلام آباد چیمبر فاؤنڈر گروپ کے چئیرمین اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرؤف عالم سے ایک تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چین کے سفیر نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا ایف پی سی سی آئی کے زریعے مقامی کمپنیوں اور کاروباری برادری سے رابطہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ اس موقع پر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونے کے بعد چین سے تعلقات اور اقتصادی راہداری کے جلد از جلد تکمیل میں پر قسم کا تعاون انکی اولین ترجیح ہو گی۔ 1951پاکتان اور چین دوست ہیں جبکہ تعلقات ہر آنے والے دن میں مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

چین پاکستان اور سارے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب رقم کررہا ہے اور ایسے وقت میں جب بہت سے سرمایہ کار پاکستان آنے سے ہچکچا رہے ہیں چین پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس پر انکے شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر ملک سہیل نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر کی گہری اور ہمالیہ کی بلند ہے۔ چین ہر آڑے وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے اور پاکستان نے بھی چینی بھائیوں کے لیے خلوص کی کبھی کمی نہیں رکھی۔ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بہترین دوست اور سٹرٹیجک پارٹنرز ہیں اورچین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے