ڈالر کی پرواز سے خوفزدہ عوام سے اصل حقائق نہ چھپائے جائیں،عبدالرؤف عالم

اتوار 15 نومبر 2015 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ کے بارے میں مرکزی بینک غلط بیانی کر رہا ہے۔سٹیٹ بینک حال ہی میں میڈیا رپورٹس کو روپے کی قدر میں کمی کا سبب قرار دے کر بری الزمہ ہو گیا تھا جسے قبول کرنا مشکل ہے۔

روپے کی قدرمیں کمی سے ملکی قرضوں اور عوام پر اربوں روپے کا بوجھ بن بڑھ گیا ہے مگر ایسی صورتحال میں اقدامات کرنے کے بجائے میڈیا پر ملبہ ڈالنا درست نہیں۔عبد الرؤف عالم نے کہا کہ ایک طرف بینک کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم بنیادوں پر استور ہے جبکہ دوسری طرف اسکا کہنا ہے کہ معیشت اتنی کمزور ہے کہ بعض اخباری آرٹیکل اسے غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک بتائے کہ اسکی کونسی بات کو درست مانا جائے۔ارباب اختیار الزام تراشی کے بجائے اپنا فوکس درست کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کریں جبکہ عوام کو اندھیرے میں رکھنے کے بجائے اسے اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ملک و قوم کی بدقسمتی ہے جس سے درامدکنندگان اور عوام خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ ڈالر مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہو گی ،جبکہ افراط زر بڑھ جائے گا، روپے کی قدر کم ہونے سے نہ صرف درامد ہونے والا خام مال مہنگا ہو جائے گا بلکہ تمام ترقیاتی پراجیکٹس کی لاگت بڑھ جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار