مٹن مارکیٹ کو 3ماہ سے بند ، 19کروڑ روپے کے ٹھیکے اپنے من پسندٹھیکیداروں کو دیئے گئے ہیں ، عبدالرحیم کاکڑ

چاہتے ہیں عوام کی خدمت کریں ، عوام کے مسائل حل نہیں کئے گئے توہم دھرنا سے بھی گریز نہیں کریں گے ، اپوزیشن لیڈر ہم خیال گروپ

جمعرات 19 نومبر 2015 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء ) میٹرو پولٹین کارپوریشن کے ہم خیال گروپ کے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم کاکڑ نے کہاہے کہ میں ذاتی طورپر یہ کہتا ہوں کہ ڈاکٹر کلیم اﷲ اچھے آدمی ہے ان کے پاس چیک پاور ہیں مٹن مارکیٹ کو 3ماہ سے بند کیا گیا ہے 19کروڑ روپے کے ٹھیکے اپنے من پسندٹھیکیداروں کو دیئے گئے ہیں پورا کوئٹہ شہر کو قبضہ گروپ کے حوالے کیا گیا ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر خدا بخش لہڑی حاجی سرور بازئی,ملک عنایت کاسی، جمال لانگو ، سلیم قریشی، نسیم الرحمان اور دیگر کونسلروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے ساتھ 32ممبران ہیں ہم میئر کوئٹہ اور ڈپٹی میئر کوئٹہ کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں لارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی خدمت کریں اگر عوام کے مسائل حل نہیں کئے گئے توہم دھرنا سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010کے ذریعے میٹرو پولٹین کارپوریشن کے اختیارات چھین لئے ہیں لیکن میئر صاحب نے اپنے لوکل گورنمنٹ کے صوبائی وزیر بلوچستان اسمبلی میں اپنے ایک درجن سے زیادہ وزراء اور ایم پی ایز اور گورنر کے باوجود میٹرو پولٹین کارپوریشن کے اختیارات کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اسی طرح شہر میں بلڈنگ کوڈ کی شدید خلا ف ور زی ہورہی ہے لیکن میٹر پولٹین کارپوریشن کے انجینئرز اور چند مخصوص کونسلر ز کی ملی بھگت سے بلڈنگ کوڈ کی دھجیان اڑائی جا رہی ہے غیر قانونی عمارتیں تعمیر کرنے کے اجازت نامے کی لاکھوں روپے رشوت لی جارہی ہے کونسل سے یہ قانون پاس کے ہونے کے باوجود کہ ہر یونین کونسلز کا نقشہ کونسل کی اجاز کے بغیر پاس نہیں ہوگا لیکن رشوت لے کر کونسلر کی مرضی کے بغیر نقشے پاس کیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میئر کوئٹہ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کنٹرکٹ پر ملازمین رکھے مگر اس کے باوجود کئی کنٹریکٹ پر ملازمین کو رکھا گیا ہے.۔انہوں نے کہاکہ اکثر ممبران پر ممبران پر مالک جائیداد کے 70سے زیادہ کا کرایہ واجب الا ادا ہے جبکہ منتخب ممبران کو سیکرٹری چپڑاسی فراہم بھی کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک ان دفاتر کو کمپوٹر کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات کہ میٹر پولٹین پولٹین کارپوریشن میں خواتین کونسلروں کے لئے کوئی کمرا ہ مخصوص نہیں کیا گیا ہے ا۔انہوں نے کہاکہ میئر کوئٹہ ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں کہ ان پاس اختیارات نہیں ہے حقیقت میں ان کے پاس تمام اختیارات ہے جس کو چاہئے وہ ٹھیکہ الاٹ کر تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک 19کروڑ روپے کے ٹھیکے الاٹ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی مزید کونسلر ہمارے اہم خیال گروپ میں شامل ہوجائینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز