فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابات

یونائیٹڈ بزنس گروپ نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن سے تعاون طلب کرلیا

جمعہ 20 نومبر 2015 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ ( -یو بی جی ) نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) سے تعاون طلب کیا ہے۔ یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیر طفیل کی سربراہی میں گروپ کے دیگر رہنماوٴں مرزا اختیار بیگ اور خالد تواب نے پی سی ڈی ایم اے کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ عارف کپور، گروپ کے سربراہ چوہدری نصیر اور محمد ہارون اگر سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان و دیگر سے ملاقات کی اور کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

یو بی جی کے وفد نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ ان کا گروپ جیتے یا ہارے اس شرط سے غیر مشروط طور پر کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ ملک معاشی طور پر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔

(جاری ہے)

پی سی ڈی ایم اے کے سابق چیئرمین اور کے سی سی آئی کے سابق صدر محمد ہارون اگر نے وفد کی توجہ جعلی ایسوسی ایشنز او ربزنس فورمز کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی بوگس ایسوسی ایشنز اور فورمز کے خاتمے کے لیے وزارت تجارت پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے جس پر وفد نے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

یو بی جی کے وفد نے برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے میں پی سی ڈی ایم اے ممبران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ کمرشل امپورٹرز برآمدی صنعتوں کو طلب کے مطابق خام مال کی دستیابی کا اہم ذریعہ ہیں جن کی بدولت بروقت مصنوعات کی پیداوار سے ملکی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے لہٰذا ان کے مثبت کردار کوکسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..