- Home
- Business
- Business News
- پنجاب حکومت نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باعث قائداعظم سولر پاور منصوبے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ..
پنجاب حکومت نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باعث قائداعظم سولر پاور منصوبے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا
ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے مطلوبہ نتائج نہ ملنے کے باعث قائداعظم سولر پاور منصوبے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ،قانون میں صوبے کو اپنے حصص فروخت کرنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے قوانین میں ترمیم کروائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاولپور میں شروع کئے گئے قائداعظم سولرپارک کے نام سے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے سب سے بڑے منصوبے کو خسارے میں جانے کے باعث نجکاری کی فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 12 نومبر 2015 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31ویں اجلاس میں فیصلہ کیا کہ حکومت اپنا سرمایہ نکال کر منصوبے کی نجکاری کردے۔انرجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے علاوہ سیکرٹری انرجی، سیکٹری قانون، چیئرمین پنجاب نجکاری بورڈ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں منصوبے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد کابینہ سے منظوری کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھجوا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ موجودہ نجکاری قوانین صوبائی حکومت کو منصوبے میں اپنے حصص فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتے اس لیے پہلے ان قوانین میں ترمیم بھی کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ قائداعظم سولر پارک کا سنگ بنیاد گزشتہ سال مئی میں رکھا گیا تھا ، تین مراحل میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کیلئے 10 ہزار ایکڑ زمین مختص کی گئی تھی۔چینی کمپنی کے اشتراک سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ 27مارچ 2015کو آپریشنل ہوا بعدازاں کمرشل طور پر 15جولائی 2015 سے یہاں پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوئی۔حکومت پنجاب نے دعوی کیا تھا کہ اس پراجیکٹ سے ابتدائی طور پر 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی لیکن اس منصوبے سے بجلی کی پیداوار اب تک صرف 18 سے 19 میگاواٹ ہے۔پنجاب حکومت یہ بھی دعوی کرچکی ہے کہ قائداعظم سولر پارک نیپرا کے معیارات سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے،منصوبے سے ایک ارب 37کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی فروخت کی گئی جس میں سے تقریبا 78کروڑ 21 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔نیپرا نے منصوبے کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی کا ٹیرف 12 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا تاہم اس کی پیداواری لاگت دوگنی ہو کر 24سے 25روپے فی یونٹ تک جاپہنچی ہے۔سولر پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پنجاب حکومت اب تک پونے تین ارب کی سرمایہ کاری کرچکی ہے ۔Browse Latest Business News in Urdu
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..
لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..
فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے
برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
PSX Live Index
Updated: 09:15:01pm | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary