صوبہ بھر سے مختلف مدوں میں گزشتہ ماہ تک 11 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کر لیا، لاہور سے 11575ملین روپے کے مقررہ ہدف کا نصف اکٹھا کر لیا گیا ہے، ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب

منگل 8 دسمبر 2015 21:43

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 دسمبر۔2015ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کی 9 ڈویژنز سے مختلف مدوں میں 25ارب روپے کے مقررہ ہدف میں سے 30نومبر تک 11 ارب روپے سے زائد ریوینو حاصل کر لیا ،سب سے زیادہ ریونیوموٹروہیکل ٹیکس اورپراپرٹی ٹیکس کی مد میں10 ارب روپے حاصل ہوا،صوبائی دارلحکومت لاہور کے تین ریجنز میں 11575ملین روپے کے مقررہ ہدف میں سے 5480ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 دسمبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے 9 ڈویژنز میں سے محکمہ نے موٹروہیکل ٹیکس کی مد میں 4911ملین روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں4817ملین روپے، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں914ملین روپے،پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 330ملین روپے،لگژری ہاؤس ٹیکس کی مد میں ساڑھے 8ملین،کاٹن فیس کی مد میں 138ملین روپے اور انٹر ٹینمنٹ کی مد میں 34ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال میں بہالپور ڈویژن کا کل ہدف 1181 ملین مقرر کیا گیا تھا جس میں سے گزشتہ ماہ اکتوبر تک 435 ملین کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ، ڈیرہ غازی خان کے رواں مالی سال میں 624 ملین روپے کے ہدف میں سے 241 ملین روپے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے،اسی طرح فیصل آباد اور گوجرانوالہ کا ہدف بالترتیب 2322 اور 1918 ملین مقرر کیا گیا ہے جس میں سے فیصل آباد 1083 ملین اور گوجرانوالہ میں926 ملین روپے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارلحکومت لاہور کو تین ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کو لاہور اے ،لاہور بی اور لاہور سی کا نام دیا گیا ہے ان کو بالترتیب 2769,2584,6222 ملین روپے کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے لاہور اے میں 1261 ملین روپے،لاہور بی میں 1361 اور لاہور سی میں سے2919ملین روپے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ ملتان ڈویژن،روالپنڈی ڈویژن ،ساہیوا ل ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کوبالترتیب 1916,4056,638,778 ملین روپے ٹیکس کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے ملتا ن ڈویژن میں 762ملین، راولپنڈی ڈویژن میں 1597 ملین، ساہیوال ڈویژن میں 273 ملین اور سرگودھا ڈویژن میں گزشتہ ماہ اکتوبر تک352 ملین روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت کی ترجیحات کے عین مطابق کام کر رہا ہے اور رواں مالی سال میں 25 ارب روپے ریوینیو کا ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ترجمان نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز سے رقم کی وصولی کیلئے پکڑدھکڑاورٹیکس ڈیفالٹر زکی جائیدادیں سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کو رواں مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ساڑھے8ارب روپے سے زائدکی ریکوری کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے محکمہ نے تقریبا 5ارب روپے کی ریکوری کر لی ہے ، باقی ریکوری کا ہدف رواں مالی سال میں پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کو رواں مالی سال کے دوران صرف لاہور میں ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے محکمہ نے 2ارب روپے سے زائد کی ریکوری کا ہدف پورا کر لیا ہے ،باقی ہدف رواں مالی سال میں پورا کر لیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی