پاکستان شوگر ملز کی طرح فلورملز ایسوسی ایشن کو بھی گندم ایکسپورٹ پر ریبیٹ دیا جائے ‘ قائمقام چیئرمین خواجہ ریحان

30لاکھ ٹن گندم وفاقی حکومت کیلئے بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے ،افسر شاہی کے غیر قانونی موقف کی وجہ سے حکومت کو سالانہ اربوں کا نقصان ہو رہا ہے

بدھ 9 دسمبر 2015 22:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے قائمقام چیئرمین خواجہ ریحان انجم نے کہا ہے کہ پاکستان شوگر ملز کی طرح پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کو بھی گندم ایکسپورٹ پر ریبیٹ دیا جائے تاکہ سرپلس گندم سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے ،30لاکھ ٹن گندم وفاقی حکومت کے لئے ایک بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے لیکن افسر شاہی کے غیر قانونی موقف کی وجہ سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپورٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فلور ملنگ انڈسٹری اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہے،حکومت فلور ملنگ انڈسٹری کی معاشی بقاء اور استحکام کیلئے فلور ملنگ انڈسٹری کو بھی شوگر انڈسٹری کی طرح بیل آؤٹ پیکج دے۔

(جاری ہے)

حکومت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق 12لاکھ ٹن گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ کی ربیٹ کے تحت ایکسپورٹ بلا تعطل جاری رکھے۔

انہوں نے مزید کہا موجودہ حالات میں ملک میں گندم کی نئی فصل آنے تک پنجاب میں گندم کے 25لاکھ ٹن کے ذخائر بچے رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فاضل گندم کی کھپت کیلئے اپنی پالیسی واضع کرے، فاضل گندم کی کھپت کا واحد حل گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کے تناظر میں ایکسپورٹ کیلئے ربیٹ ضروری ہے اس لئے حکومت ربیٹ کے تحت گندم اور آٹے کی سمندری اور زمینی راستے سے بلا تعطل ایکسپورٹ جاری رکھے اور ساتھ ہی سمندری اور زمینی راستے سے گندم کی دیگر مصنوعات،میدہ ، فائن آٹا اور سوجی کی بھی ربیٹ کے تحت ایکسپورٹ کی اجازت دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی