چین کے سرمایہ کار پاکستان میں کنزیومر الیکٹرانکس اور تعمیرات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز پر توجہ دیں، عاطف اکرام شیخ

ہفتہ 12 دسمبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12دسمبر۔2015ء) چین کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے پاکستان میں کنزیومر الیکٹرانکس، ہیوی ڈیوٹی تعمیراتی مشینری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروباری شراکتوں کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ وفد میں چین کے فاکس کان ٹیکنالوجی گروپ، کیمبوڈیا کنسٹریکش گروپ اور ویلتھپاور ٹیکنالوجی لمیٹڈ سمیت چین کی چند بڑی کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔

فاکس کان ٹیکنالوجی گروپ کے چین میں 8لاکھ اور پوری دنیا میں 12لاکھ ملازمین ہیں۔ وفد نے بتایا کہ فاکس کان ٹیکنالوجی گروپ ایپل اور سونی سمیت دنیا کی بڑی کمپنیوں کیلئے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ٹیلی ویژن سمیت دیگر کنزیومرز الیکٹرانکس مصنوعات تیارکرتا ہے اور اب وہ پاکستان میں ان مصنوعات کی پیداوار اور ڈسٹری بیوشن کیلئے بزنس پارٹرنز کی تلاش میں ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیمبوڈیا کنسٹریکشن گروپ بڑی کرینوں اور ٹرکوں سمیت ہیوی ڈیوٹی تعمیراتی مشینری تیار کرتا ہے اور پاکستان میں کاروباری شراکتیں قائم کرنا چاہتا ہے۔ وفد کے ارکان نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد چین کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہیں ہیں اور ان کا پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

وفد نے دعوت دی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس بھی اپنا ایک وفد چین کے دورے پر لا کر اپنے لئے کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تعمیرات اور انفراسٹریکچر کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقعوں کے بارے میں وفد کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 80کروڑ سے زائد عوام کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، موبائل فونز، پرنٹرز، فوٹو کاپیئرز اور ڈیجیٹل کیمروں سمیت دیگر کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے لہذا چین کے سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان میں پیداواری پلانٹس لگانے پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں موٹرز ویز، سڑکوں اور پلوں سمیت تعمیرات کے بڑے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹریکچر کی ترقی کے شعبوں میں بہت سے منصوبے شروع ہوں گے لہذا یہی مناسب وقت ہے کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان کو پیداواری سرگرمیوں کا مرکزبنانے کیلئے کوششیں تیز کریں جس سے وہ نہ صرف پاکستان کے صارفین کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو اپنی برآمدات بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی