ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل،اسحاق ڈار نے ہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

درآمدی ایل این جی کی مناسب نرخوں پر فراہمی سے گیس کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے،اسحاق ڈار کی وفد سے بات چیت

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر غیر ملکی زرمبادلہ کمانے کا سب سے اہم شعبہ ہے، حکومت اس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن طریقے سے سہولت فراہم کرے گی۔

وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ وفد نے ویلیو ایڈڈ کے شعبہ کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گیس کی قلت سے اس شعبہ کی پیداوار میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں برآمدات پر اثر پڑا ہے۔وفد کے ارکان نے کہا کہ درآمدی ایل این جی کی مناسب نرخوں پر فراہمی سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنرل سیلز ٹیکس ریفنڈز کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے بنکوں کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ اور واپسی کے لئے آسان اقساط کی درخواست بھی کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کا حل تجویز کرنے کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ہارون اختر کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی