کاشتکاروں کو ٹماٹو پلپر ، ڈی ہائیڈریٹر، چاپروگرائینڈر 50 فیصد شراکتی حصہ پر فراہم کئے جائیں گے محکمہ زراعت

محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کے کاشتکاروں کو انعامات دینے کیلئے پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائیگا ضلعی سطح پر آلو، ٹماٹر، پیاز، مزچ اور لہسن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے

اتوار 20 دسمبر 2015 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) محکمہ زراعت راولپنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت صوبہ بھر میں سال 2015-16 کے دوران کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے ایک لاکھ 50 ہزار سیڈ پیکٹس 50 روپے فی پیکٹ کے حساب سے رعائتی قیمت پر فراہم کئے جارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کی کھیت سے منڈی تک محفوظ ترسیل کیلئے 23 ہزار پلاسٹک کریٹ 80 فیصد رعائتی قیمت پر کاشتکاروں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔

سبزیوں کے پیداواری علاقوں میں سبزی کی خرید و فروخت کیلئے 50 فیصد شراکتی حصہ پر 23 ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسی منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو ٹماٹر پیسٹ بنانے کیلئے 10عدد ٹماٹو پلپر بمع مکسر اور پیاز، مرچ و لہسن کے سلائسز / پاوٴڈر بنانے کیلئے 10 عدد ڈی ہائیڈریٹر بمع کٹر اور چاپروگرائینڈر بھی 50 فیصد شراکتی حصہ پر فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کے 312 اوپن فیلڈ اور 375 ٹنل کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ کاشتکاروں کو مکمل طور پر فراہم کی جارہی ہے جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے آلو، لہسن، ٹماٹر، پیاز اور مرچ کے بیج سستے نرخوں پر کاشتکاروں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کے کاشتکاروں کو انعامات دینے کیلئے پیداواری مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور ضلع کی سطح پر آلو، ٹماٹر، پیاز، مزچ اور لہسن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی